quetta k bebas sahafi or maraat ke bojh

جرنلٹس پروٹیکشن بل کی منظوری کا جلد امکان ہے، بی یوجے۔۔

بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی میں جرنلسٹ پروٹیکشن بل پیش کرنے پر وزیراعظم عمران خان،اپوزیشن لیڈر شہباز شریف،پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سمیت قومی اسمبلی میں تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی قائدین ،وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری اور وزیر انسانی حقوق شریں مزاری ،وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ،وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ اور سندھ اسمبلی کی تمام پارلیمانی جماعتوں کے قائدین کا شکریہ ادا کیا ہے اور اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اس بل کو قومی و سندھ اسمبلی سے متفقہ طور پر منظور کیا جائے گااور صحافیوں کے تحفظ کے لئے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ بی یوجے کے صدرسلمان اشرف ،سینئرنائب صدر شاہ حسین ترین،نائب صدر فرید اللہ خان ،جنرل سیکرٹری فتح شاکر،سینئر جوائنٹ سیکرٹری حفیظ اللہ شیرانی ، جوائنٹ سیکرٹری فتح گلاب ،سیکرٹری فنانس کفایت علی اور ممبران ایگزیکٹو کمیٹی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور سندھ حکومت نے پی ایف یوجے، اور صحافتی تنظیموں کے مطالبہ پر جرنلسٹ پروٹیکشن بل کا مسودہ تیار کیا اور اتفاق رائے سے قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی میںپیش کیا۔ بیان کہا گیا کہ اس بل کے ذریعے نہ صرف صحافیوں کے تحفظ اور انہیں سننے کے لئے کمیشن قائم کیا جائے گا بلکہ اب صحافی سے خبر کے ذرائع بھی نہیں پوچھے جائیں گے بی یوجے کے صدر سلمان اشرف نے مطالبہ کیا کہ قومی اسمبلی اور سندھ اسمبلی کی طرح بلوچستان ، پنجاب اسمبلی، اور خیبر پختونخوا اسمبلی سے بھی اس نوعیت کے جرنلسٹ پروٹیکشن بل لا کر قانون سازی کی جائے۔انہوں نے صحافیوں کے تحفظ کی قانون سازی کا عمل شروع ہونے پر پی ایف یوجے کے صدر شہزادہ ذوالفقار ، سیکرٹری جنرل ناصر زیدی سمیت ایف ای سی اور کے یوجے کے صدر نظام صدیقی اور جنرل سیکرٹری فہیم صدیقی کو بھی مبارک دی جبکہ سینئر صحافی اور انسانی حقوق کے رہنماآئی اے رحمان مرحوم کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جنہوں نے اس بل کا مسودہ خود اپنے ہاتھوں سے تحریر کیا اور پھر اپنی زندگی میں اس بل کو اعلی ایوان میں پیش کرنے کے لئے جدوجہد کی۔ بی یو جے کی قیادت نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ملک میں آزادی صحافت۔،آزادی اظہار اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لئے پاکستان کی صحافی قیادت معاشرے کے تمام طبقات کے ساتھ مل کر جدوجہد جاری رکھی جائے گی ۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں