گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سندھ اسمبلی سے منظور کیا گیا سندھ جرنلسٹ پروٹیکشن بل2021 اعتراض لگا کر واپس کردیا۔گورنر سندھ نے بل پر اعتراض کیا کہ بل میں سندھ جرنلسٹ پروٹیکشن کمیشن کے اخراجات کی نگرانی سے متعلق وضاحت نہیں ہے۔عمران اسماعیل نے اعتراض میں مزید کہا کہ اس بل میں تھرڈ پارٹی کے آڈٹ کی شق کو شامل کیا جائے۔گورنر سندھ نے اعتراض میں یہ بھی کہا کہ جرنلسٹ پروٹیکشن بل میں قواعد و ضوابط سے متعلق شقیں آئین سے متصادم ہیں۔ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی سے ایک بار پھر صحافیوں کے تحفظ کے بل کو منظور کروایا جائے گا۔
Facebook Comments