orthopedic

جرنلٹس پروگریسیوالائنس کی حمایت کا اعلان۔۔

کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے صدر عباد الحق ، نائب  صدر منیر باجوہ ، سیکرٹری وجیہہ شیخ ،، خزانچی جمال الدین جمالی نائب صدر لوئر کورٹس  نعیم  ملک نے مشترکہ بیان میں لاہور پریس کلب کے الیکشن میں  جرنلسٹ پروگریسو الائنس  کی مکمل حمایت کا اعلان کر دیا ۔ صدر عباد الحق نے کہا کہ دونوں بڑے گروپوں کا اتحاد صحافی برادری کے لیے نیک شگون ہے اور  امید ہے کہ اس اتحاد سے کلب ممبران کے  دیرینہ مسائل  حل ہوں گے۔  کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن نے صدر کے امیدوار ارشد انصاری ، سینئر نائب  صدر ضیااللہ نیازی، نائب  صدر امجد عثمانی، سیکرٹری زاہد عابد ، خزانچی سالک نواز اور جواینٹ سیکرٹری فرخ عطا بٹ سمیت تمام پینل کو مکمل حمایت کا یقین دلایا، دریں اثنا پنجاب یونین آف جرنلسٹ ورکرز نے لاہور پریس کلب کے الیکشن میں جرنلسٹ پروگریسو الائنس کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ۔ پنجاب یونین آف جرنلسٹ ورکرز کا اجلاس گزشتہ روز لاہور میں منعقد ہوا ، جس میں لاہور پریس کلب کے سالانہ الیکشن 2024 کے امیدواروں کے مختلف ناموں پر غور کیا گی اور جائزہ لیا گیا کہ پریس کلب کی بہتری کے لیے کون سا گروپ بہتر رہے گا ،اجلاس میں جائزہ لینے کے بعد متفقہ طور پر جرنلسٹ پروگریسو گروپ کی مکمل حمایت کا فیصلہ کیا گیا ۔ اجلاس میں طے پایا کہ لاہور پریس کے کے 277 ممبران جو کہ ورکرز گروپ کے ساتھ منسلک ہیں وہ سب الائنس کے امیدواروں کو سپورٹ کریں گے۔علاوہ ازیں پائینیر گروپ کے چئیرمین میاں عابد چیف آرگنائزر آصف چودھری اور بانی رکن پائینیر رحمان بھٹہ ،جنرل سیکرٹری پائینیر طارق جمال،خواجہ فرخ سعید مرحوم کے صاحبزادے خواجہ سرمداور خواجہ سعد ،اے پی پی کے بیوروچیف طالب بھٹی،اے پی پی کے چیف رپورٹر نعیم خان نیازی ،دستور گروپ کے سرپرست اعلیٰ حامد ریاض ڈوگر، سینئرجرنلسٹ اور استادوں کے استادعابد تہامی سینئر ممبر اصغر چودھری،امداد قریشی ،عباداللہ بابر بٹ ،پی یو جے دستور کے سیکرٹری احسان بھٹی،ضیاء اللہ قصوری ،علی افضل میاں،ضیاء اللہ ،سجاد کاظمی ،سلمان چودھری ،صابر اعوان اور یونائیٹڈ گروپ کے چیف رانا خالد قمر ،محمد نعیم نے لاہور پریس کلب کے الیکشن میں  جرنلسٹ پروگریسو الائنس   کے  تمام امیدواروں  کو مکمل حمایت کا یقین دلایا  ہے۔قبل ازیں میڈیا کرائم رپورٹر ایسوسی ایشن لاہور نے لاہور پریس کلب کے الیکشن 2024 میں جرنلسٹ پروگریسیو الائنس کی بھرپور حمایت کا اعلان کر دیا۔ صدر میڈیا کرائم رپورٹر ایسوی ایشن فرید بابر خان سیکرٹری جنرل ریاض ٹاک، میاں فیاض، یاسر شعمون، سہیل کوثر سلطان حسن بٹ ،ملک قدیر ،رشید دھاڑیوال، شیراز خان ڈاکٹر فاروق،ذیشان فرید سمیت دوسرے سینیئر ممبران نے پینل کا استقبال کیا اس موقع پر امیدوار برائے صدر ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ میڈیا کرائم رپورٹرز ایسوسی ایشن کی حمایت سے ہم زیادہ مضبوط ہو گئے ہیں تمام سینیئر ممبران کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں انشاءاللہ 24 دسمبر کا دن جرنلسٹ پروگریسو الائنس کی جیت کا دن ہوگا اخر میں انہوں نے فرید بابر خان اور ریاض ٹاک کا دل کی تہہ اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں