journalist pannel ki muzakrati committee ka pehla ijlas

جرنلسٹ پینل کی مذاکراتی کمیٹی کا پہلا اجلاس ۔ اہم فیصلے

کراچی پریس کلب کا غیر سیاسی غیر جماعتی جرنلسٹ پینل ثابت قدمی سے مستقل مزاجی کے ساتھ اپنی مسلسل مخلصانہ جدو جہد  سے اپنے خلاف ہونے والے تمام سازشی پروپیگنڈوں اور ہتھکنڈوں کو ناکام بنا دے گا۔۔جرنلسٹ پینل مذاکراتی کمیٹی کی بدھ کو   پہلی میٹنگ کراچی پریس کلب میں ہوئی جسکی صدارت دستور گروپ کے چیئرمین اور مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالجبار خان نے کی۔۔میٹنگ میں دستور گروپ کے ڈپٹی چیئرمین ناصر محمود ، محمد عارف خان ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کونسل آغا کرم علی شاہ سینئر صحافی سید نعمت اللہ بخاری نے شرکت کی جبکہ پی ایف یو جے کے سابق سیکرٹری ایوب جان سرہندی نے خصوصی طور پر میٹنگ میں شرکت کی۔۔مذاکراتی کمیٹی کے شرکاء نے کراچی پریس کلب الیکشن اور جرنلسٹ پینل کی اب تک کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا  کراچی پریس کلب کے سینئر راہنماؤں اور معزز ممبران سے ملاقاتوں کے حوالے سے اجلاس کو آگاہ کیا۔۔ مذاکراتی کمیٹی کے شرکاء نے صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ملاقاتوں کے سلسلے کو مزید تیز کرنے پر زور دیا اور  حکمت عملی ترتیب دی جس کے تحت یہ فیصلہ کیا گیا کہ وہ کراچی پریس کلب کی شناخت کو بحال کرنے اسے غیر سیاسی غیر جماعتی بنانے اور  صحافیوں کا نمائندہ و خیر خواہ کلب بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتے رہیں گے۔۔جرنلسٹ پینل مذاکراتی کمیٹی میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ کراچی پریس کے آئین یاداداشت انجمن کی کلاز ایکس  کے  تحت صحافیوں کے بینیفٹ فنڈ کے فوری قیام کے لئیے وکلاء سے قانونی مشورے اور اپنا ہوم ورک جلد مکمل کریں گے تاکہ کراچی پریس کلب کی 60 سالہ سے زائد کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کلب ممبران کے لئیے حکومت سندھ کے 5 کروڑ کے فنڈ سے جلد از جلد بینیفٹ فنڈ قائم کر کے آئین کے اس اہم تقاضے کو پورا کیا جا سکے۔۔کیونکہ موجودہ حالات میں ضرورتمند صحافیوں کو مالی مدد کی اشد ضرورت ہے فنڈ اور آئینی گنجائش ہونے کے باوجود جسے اب تک نظر انداز کیا گیا ہے۔۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کلب ممبران کے پلاٹوں کی لیز قبضہ شدہ پلاٹوں کا متبادل اور نئے ممبرز کے لئیے پلاٹوں کے حصول کے حوالے سے آئندہ اجلاسوں میں ایک مربوط حکمت عملی تیار کی جائے گی۔۔جرنلسٹ پینل مذاکراتی اجلاس کمیٹی نے باہمی مشورے سے سینئر صحافی مبشر فاروق کو مذاکراتی کمیٹی کا رکن بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں