karachi press club mein aaj intekhaabi dangal sajega

جرنلسٹ پینل کی پہلی بیٹھک،منشور جاری۔۔

خصوصی رپورٹ۔۔

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں جرنلسٹ پینل کی پہلی بیٹھک لگائی گئی، جس میں منشور جاری کردیاگیا۔۔ کراچی پریس کلب کے غیر سیاسی غیر جماعتی جرنلسٹ پینل کے منشور میں جرنلسٹس بینیفٹ فنڈ کے فوری قیام ، کلب کے پلاٹوں کی لیز سمیت پلاٹوں کے دیگر تمام مسائل کے فوری حل اور جرنلسٹس بینیویلنس فنڈ کے قیام کو سرفہرست رکھا جائے گا۔۔جرنلسٹ پینل بیٹھک کے شرکاء نے فیصلہ کیا  کہ کراچی پریس کلب کے آئین کی یادداشت انجمن کی کلاز ایکس کے مطابق حکومت سندھ کی 5 کروڑ روپے کی سالانہ گرانٹ سے فوری طور پر صحافیوں کی فلاح بہبود کے لئیے بینیفٹ فنڈ قائم کیا جائے گا،جس سے کے پی سی کے تمام ضرورتمند معزز ممبران کی بلا تفریق و بلا امتیاز مالی مدد کی جائے گی جسکی اس وقت اشد ضرورت ہے۔۔

جرنلسٹ پینل بیٹھک کے شرکاء نے فیصلہ کیا کہ ہاکس پلاٹوں کو جلد ازجلد لیز کروایا جائے گا تاکہ پلاٹ پر گھر تعمیر کرنے والے کو آسان شرائط پر قرضہ اور فروخت کرنے والےکو اچھی قیمت مل سکے۔۔شرکاء نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ 25 سال قبل کلب ممبران کو ہاکس بے پلاٹ ملے جبکہ ڈیمو کریٹس گزشتہ 12 سال سے برسر اقتدار ہیں اس کے باوجود اب تک پلاٹ لیز نہ ہو سکے جس کی وجہ سےضرورتمند اور مجبور صحافی 2 کروڑ روپے مالیت کا پلاٹ صرف 30 لاکھ روپے میں فروخت کرنے پر مجبور ہیں اور لاکھوں روپے کا نقصان اٹھا رہے ہیں۔۔جرنلسٹ پینل بیٹھک میں فیصلہ کیا گیا کہ نئے ممبرز کے پلاٹوں کے جلد حصول کو بھی منشور میں سر فہرست رکھا جائے گا نئے ممبرز گزشتہ 3 سال سے پلاٹوں کے منتظر ہیں جبکہ ان کے پلاٹوں کے لئیے اب تک حکومت کو درخواست تک نہیں دی گئی۔۔

جرنلسٹ پینل کے شرکاء نے پاکستان جرنلسٹس بینیویلنس فنڈ کے قیام کی کوششوں پر بھی اطمینان کا اظہار کیا ڈاکٹر عبدالجبار خان نے بتایا کہ بینیویلنس فنڈ کی رجسٹریشن کے لئیے قانونی مشورے شروع کر دیئے گئے ہیں۔۔واضح رہے بینیویلنس فنڈ کے قیام کے حوالے سے اجلاس چیئرمین دستور گروپ اور بانی پی ایف یو جے دستور ڈاکٹر عبدالجبار خان کی سربراہی میں۔۔کراچی پریس کلب میں ہوا تھا جس میں کے یو جے دستور کے صدر راشد عزیز کراچی پریس کلب کے سابق سیکرٹری اے ایچ خانزادہ کراچی پریس کلب کے سابق صدر امتیاز خان فاران کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سابق سیکرٹری ناصر محمود اور سید نعمت اللہ بخاری نے شرکت کی تھی۔۔جرنلسٹ پینل کی کراچی پریس کلب میں  ہونے والی پہلی بیٹھک / نشست میں کلب ممبران کی مناسب تعداد نے شرکت کی اور تجاویز و مشورے دئیے بیٹھک شام ساڑھے پانچ بجے شروع ہوئی اور دو گھنٹے تک جاری رہی اس دوران چائے وغیرہ کے دور بھی چلتے رہے۔۔جرنلسٹ پینل کی بیٹھک کے پی سی میں توجہ کا مرکز بنی رہی بیٹھک میں شریک نہ ہونے والے ممبران نے بھی دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور انفرادی ملاقاتوں میں جرنلسٹ  پینل  کے قیام کو سراہتے ہوئے اپنی بھر پور حمایت کا یقین دلایا اور امید ظاہر کی کہ غیر سیاسی غیر جماعتی جرنلسٹ پینل کراچی پریس کلب کی کھوئی ہوئی ساکھ کو بحال کرنے اور اسے صحافیوں کا نمائندہ کلب بنانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔۔

جرنلسٹ پینل کے شرکاء کے فیصلے کے مطابق ڈاکٹر عبدالجبار خان کی سربراہی میں ابتدائی طور پر مذاکراتی کمیٹی بنا دی گئی جس کے ارکان میں ناصر محمود، محمد عارف خان ،آغا کرم علی شاہ اور سید نعمت اللہ بخاری شامل ہیں۔۔کراچی پریس کلب کے تیزی سے بدلتے ہوئے سیاسی حالات کے پیش نظر شرکاء نے فیصلہ کیا کہ مذاکراتی کمیٹی میں مزید ارکان کو بھی شامل کیا جائے گا۔۔غیر سیاسی غیر جماعتی جرنلسٹ پینل کے شرکاء نے تجویز دی کہ کراچی پریس کلب کے الیکشن تک دس بارہ دن کے وقفے سے کے پی سی میں بیٹھک یا نشستوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔۔(خصوصی رپورٹ)۔۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں