photo journalist ke dono dhareyh mutehhad

جرنلٹس پینل کا کلین سوئپ،اہم عہدوں پر کامیاب۔۔

نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سالانہ انتخابات میں جرنلسٹ پینل نے کلین سویپ کرتے ہوئے تمام اہم عہدوں پر کامیابی حاصل کی۔تاہم نیشنل جرنلسٹ پینل سے تعلق رکھنے والے اپوزیشن امیدواروں نے دھاندلی کی کوششوں کا الزام لگاتے ہوئے نتائج کو مسترد کر دیا۔چیئرمین الیکشن کمیٹی عاصم قدیر رانا کے اعلان کردہ نتیجے کے مطابق انور رضا 1017 ووٹ لے کر صدر منتخب ہو گئے، انہوں نے اپنے حریف آزاد جرنلسٹ پینل کے شکیل قرار کو 406 ووٹوں کے بھاری مارجن سے شکست دی۔سیکرٹری کے اہم عہدے کے لیے جرنلسٹ پینل خلیل احمد راجہ اور آزاد جرنلسٹ پینل کی ڈاکٹر سعدیہ کمال کے درمیان کانٹے کا مقابلہ ہوا۔ راجہ کو 823 ووٹ ملے اور وہ 52 ووٹوں سے آگے  رہے۔نائب صدور کی تین نشستوں کے لیے 13 امیدوار میدان میں تھے۔ جرنلسٹ پینل کے اظہر جتوئی 980 ووٹ لے کر، اے نذیر چرن (839 ووٹ) اور غضنفر عباس 825 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے۔جتوئی جو سب سے اوپر رہے، سینئر نائب صدر قرار پائے۔ جرنلسٹ پینل کی مائرہ عمران خواتین کی نشست پر نائب صدر منتخب ہوئیں کیونکہ انہوں نے 939 ووٹ حاصل کر کے اپنی حریف عرفانہ یاسر کو شکست دی، جنہوں نے 467 ووٹ حاصل کیے۔جرنلسٹ پینل کے نیئر علی 740 ووٹ حاصل کر کے سیکرٹری فنانس منتخب ہو گئے اور ان کے مدمقابل آزاد صحافی پینل کے عثمان خان کو 640 ووٹ ملے۔تین جوائنٹ سیکرٹری کے عہدوں کے لیے 12 امیدوار میدان میں تھے۔ تاہم جرنلسٹ پینل کے محمد اسلم لورکا، وقار عباسی اور طلعت فاروق نے 882، 805 اور 791 ووٹ حاصل کرکے یہ اہم نشستیں حاصل کیں۔جوائنٹ سیکرٹری خواتین کی نشست پر شکیلہ جلیل نے 949 ووٹ حاصل کرکے اپنی حریف مہوش فخر کو پیچھے چھوڑ دیا، جن کے پاس 493 ووٹ تھے۔کلب میں 2850 سے زیادہ اہل ووٹرز میں سے، 1963 نے جمعہ کو الیکشن کے دن ووٹ ڈالنے کے لیے آئے۔تاہم نیشنل جرنلسٹ پینل اور دیگر کے مخالف امیدواروں نے نتائج کو مسترد کر دیا۔ان گروپس کا کہنا تھا کہ پولیس کی نگرانی میں ووٹوں کی گنتی ہوئی جب کہ جرنلٹس پینل نے اپنے کسی حریف کو گنتی کے دوران بیٹھنے ہی نہیں دیا،واضح رہے کہ نیشنل پریس کلب کے 2022 ء کےعہدے داروں کے چناؤ کے لیے  جمعہ کو پولنگ ہوئی،  ممبران نے صبح ساڑھے 9 بجے سے رات 8 بجے تک اپنے ووٹ کا حق استعمال  کیا۔ صدر کے عہد ے کیلئے سات امیدوار، نائب صدور کے تین عہدوں کیلئے 13، خاتون نائب صدر کے عہدے کیلئے چار ، سیکرٹری کے عہدے کیلئے 4 ، جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے کیلئے 11خاتون جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے کیلئے 4، فنانس سیکرٹری کے عہدے کیلئے 4،جنرل باڈی کے 15ارکان کے عہدوں کیلئے 56 امیدوارجبکہ جنرل باڈی میں خواتین کی دو نشستوں کیلئے 4 امیدواروں میں مقابلہ رہا۔۔گورننگ باڈی کے کامیاب امیدواروں کا اعلان آج کیا جائے گا۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں