حیدرآباد کے مقتول صحافی الیاس وارثی کے قتل میں ملوث دو ملزمان کی 14 روز بعد گرفتاری کا پولیس نے دعوی کیا ہے الیاس وارثی 15 جون کو اپنے گھر سے مردہ حالت میں ملے تھے ایس ایس پی سرفراز نواز کی پولیس ہیڈ کوارٹر میں کیس کے متعلق میڈیا بریفنگ میں کہنا تھا کہ الیاس وارثی کا کیس بلائنڈ مرڈر تھا جسے چیلنج سمجھ کر تفتیش شروع کی گئی قتل میں ملوث دو افراد کو گرفتار کیا ہے جس میں ایک قاتل اور دوسرا اسکا سہولت کار ہے، ملزمان کے قبضے سے مقتول کی موٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی۔۔ ملزم کا کہنا ہے کہ اس نے نعش کے قریب باپ کا بدلہ کی پرچی پولیس کو بھٹکانے کے لئے ڈالی تھی۔
Facebook Comments