لاہور کے علاقے غازی آباد میں مالک مکان کے بیٹے نے کرایہ دار کو زہر دے کر قتل کردیا۔۔ تفصیلات کے مطابق غازی آباد کے علاقہ تاج پورہ اسکیم کا رہائشی بیس سالہ محمد صبور شام کے اوقات میں بینک سے پیسے نکلوانے کے لیے گھر سے نکلا تو مالک مکان حاجی ناصر کے بیٹے نے آواز دے کر اسے موٹر سائیکل پر بیٹھا لیا اورچلا گیا، رات گئے گھر والوں کو شالیمار ہسپتال سے پولیس نے فون کرکے اطلاع دی کہ آپ کا بیٹا جاں بحق ہو گیا ہے ،مقتول کے والد کا کہنا تھا کہ انہیں شبہ ہے کہ اس کے ساتھ جانے والے مالک مکان حاجی ناصر کے بیٹے نے اس کو کوئی زہریلی چیز کھلا کر مار دیا ہے،پولیس نے کارروئی کر تے ہو ئے ملزم کو حراست میں لے لیا ۔۔مقتول لاہور کے سٹی چینل کا ملازم تھا جس کا ایک بھائی نیونیوز میں ملازم ہے۔۔
Facebook Comments