سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے جرنلسٹ اور میڈیا پروفیشنلز پروٹیکشن ترمیمی بل 2022ایوان بالا میں پیش کیا جس پر چیئرمین سینیٹ نے بل انسانی حقوق کی قائمہ کمیٹی کے سپرد کردیا،وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ یہ بل حکومتی بل پہ اوور لیپس کر رہا ہے اور اس بل میں صحافیوں کے لیے الگ کورٹس کی بات کررہے ہیں، ہر پروفیشن کےلیے الگ کورٹس نہیں بنا سکتے ،اس بل کو قائمہ کمیٹی کو ارسال کر دیا جائے جس کے بعد بل انسانی حقوق کی کمیٹی کو ارسال کر دیا گیا۔

Facebook Comments