Journalist Ghulam Mustafa Syed Plundered

کراچی میں ایک اور صحافی لٹ گیا

سینئر صحافی ورائٹرزفورم پاکستان کے رکن غلام مصطفی سیدکو مسلح ڈاکوؤں نے کراچی کے علاقے  شاہ فیصل کالونی میں ان کی رہائش گاہ کے سامنے لوٹ لیا اورفرار ہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ورائٹرزفورم پاکستان کے رکن غلام مصطفی سید  شام 4بجے ضروری کام کے بعد واپس گھر پہنچے تو ان کے تعاقب میں آنے والے موٹرسائیکل سوار2ملزمان نے انہیں روک کراسلحہ تان لیا اور انہیں ان کے موبائل ،اصل شناختی کارڈ ،نقدی اور اہم دستاویز سے محروم کردیا اورباآسانی فرار ہو گئے۔واقعہ کی رپورٹ شاہ فیصل تھانے میں درج کرادی گئی

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں