journalist foundation ke election ehdedaraan bamuqabla muntakhib

جرنلسٹ فاؤنڈیشن کے الیکشن، عہدیداران بلامقابلہ منتخب۔۔

جرنلسٹ فائونڈیشن کے 2022-23 کیلئے نئی ا یگزیکٹو اور گورننگ باڈی کے ممبران کے حوالے الیکشن کا اعلان کیا گیا تھا مقررہ وقت تک جمع کردہ کاغذات نامزدگی پر جن جن سیٹوں پر ایک سے زائد امیدوران نے کاغذات جمع کروائے ، ان کے درمیان مقابلہ ہونا تھا لیکن مذکورہ سیٹوں پر مخالف امیدوار ان کی جانب سے کاغذات نامزدگی واپس لینے اور دوسرے امیدوار کے حق میں سیٹ چھوڑنے کے فیصلے کی وجہ سے مقررہ تاریخ پر نئی باڈی کا بلا مقابلہ چنا ئو مکمل ہو گیا ہے۔الیکشن کمیٹی کے جا ری کردہ نوٹیفکیشن  کے مطابق ذوالفقارعلی ملک(نیوز واچ)مر کزی چیئرمین، راجہ جا وید اختر(شہر نامہ مر کزی صدر، رفاقت حسین(جہان پاکستان) مر کزی جنرل سیکرٹری، ارشد بلوچ(دنیا) نائب صدر، عامر محبوب (طاس)فنانس سیکرٹری،سیف اللہ انجم(جہان پاکستان)،ضمیر حیدر(نوائے وقت) خیام عباسی(اذکار)جوائنٹ سیکرٹریز،سردار وقار(شہرنامہ)سیکرٹری اطلاعات، قمر عباسی(کشمیر ٹائمز)ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات اور ملک منیر کو آر ڈی نیٹر منتخب ہو ئے۔دریں اثنا الیکشن کمیٹی نے 15رکنی گورننگ باڈی کے بھی بلامقابلہ منتخب ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جس کے مطابق سردار حفیظ(جنگ)غلام مصطفی ہاشمی (اوصاف)خالد جمیل ہاشمی(جموں کشمیر)عامر عباسی (اے ٹی وی )فائزہ شاہ( دی نیوز لارک) حلیمہ گیلانی(نیوز واچ)سعد سلیم  (روزنامہ سرگرم)شہزاد عباسی ( کالمسٹ)ز بیر شاہ( فخر پاکستان)نثار صائم (معراج ملت ) امجد مغل ، محمد اخلاق(نیوزواچ )بلال جان (اسلام آباد ٹائمز)عثمان عباسی اور سر فراز گجربلا مقابلہ منتخب ہو ئے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں