sindh mein sach bolne wale sahafion ka qatal kia jarha hai

جرنلٹس کنونشن میں فنڈنگ کی تحقیقات کا حکم۔۔۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری نے ایف آئی اے اور اقتصادی امور ڈویژن کو پی ایف یوجے کی جانب سے حکومت مخالف جرنٹس کنونشن کی فنڈنگ سے متعلق  تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔۔فواد چودھری نے اپنے ٹوئیٹ میں بتایاکہ کہ انہوں نے تحقیقات کا حکم ’’فافن‘‘ کے سابق سربراہ سرور باری کی جانب سے فافن پر سنگین الزامات سامنے آنے پر دیا۔۔نون لیگ کی مرکزی رہنما مریم نواز نے بھی اسلام آباد میں ہونے والے جرنلٹس کنونشن سے خطاب کیا تھا۔۔فافن نے بڑے شہروں میں کنونشنز اور سیمینارز کے لئے پی ایف یوجے کی حمایت کی تھی۔۔جاننے والوں کا کہنا ہے کہ فافن ہی پی ایف یوجے کو اپنی ویب سائٹ بنانے میں بھی مدد کررہا ہے۔۔اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس میں فافن کےسابق سربراہ سرور باری نے الزام لگایاتھا کہ دوہزار تیرہ کے عام انتخابات کے دوران فافن نے  جعلی رپورٹس تیارکرنے کے لئے ڈیٹا میں دھاندلی کی تھی، سرورباری کو چند روز قبل فافن سے نکال دیا گیا ، کیوں کہ وہ حکومت کے اگلے عام انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں (ای وی ایم) کے ذریعے کرانے کے منصوبے کی حمایت کررہے تھے۔۔قبل ازیں نیشنل پریس کلب کے سابق صدر اور سینئر صحافی شہریارخان نے اپنے ویلاگ میں اسلام آباد کے مہنگے ترین ہوٹل میں ہونے والے جرنلٹس کنونشن کو نام نہاد قراردیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔۔شہریار خان کا کہنا ہے کہ پی ایف یوجے اور فافن ورکنگ صحافیوں کودرپیش مشکلات کو ’’کیش‘‘ کررہے ہیں۔۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں