صحافی اسد طور کو امریکا جانے سے روک دیاگیا۔۔

صحافی اسد علی طور کو امریکہ جانے سے روک کر جہاز سے آف لوڈ کر دیا گیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں اسد طور نے بتایا کہ میں اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے امریکہ جا رہا تھا جہاں مجھے امریکی سٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے واشنگٹن میں منعقدہ 12 روزہ پروگرام میں شرکت کرنا تھی لیکن امیگریشن حکام نے مجھے سفر کرنے سے روک دیا اور بتایا کہ میرا نام پی این آئی ایل میں ہے۔ان کا کہنا ہے کہ میں نے بار بار پی این آئی ایل میں اپنا نام شامل کرنے کی وجہ پوچھی لیکن حکام کے پاس کوئی جواب نہیں تھا، صحافت اور طاقت کے سامنے سچ بولنا پاکستان میں جرم بنا دیا گیا ہے، ہاں میں نے اس جرم کا ارتکاب کیا ہے اور یہ جرم دہراتا رہوں گا، صحافی کو اپنے پیشہ ورانہ امور سے روکنا اس “ہائبرڈ” رجیم کا ایک اور کارنامہ ہے، جس کے تحت پاکستان عالمی پریس فریڈم انڈیکس میں 152 سے 158 ویں نمبر پر آ چکا ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں