azadi sahaafat ka aalmi din

جرنلسٹ ایکشن کمیٹی نے پروگریسیو پینل کی حمایت کردی۔۔

جرنلسٹ ایکشن کمیٹی نے KUJ کے انتخابات میں فہیم صدیقی اور انکے پروگریسیو پینل کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انکی جیت کو اپنی فتح اور ہار کو اپنی شکست قرار دے دیا گذشتہ شام جرنلسٹ ایکشن کمیٹی کا ایک اہم اجلاس سینئر صحافیوں راؤ محمد جمیل ، مخدوم عادل ، عرفان ساگر ، ندیم شیخ ،ضیا الرحمن اور افضل سندھو کی سربراہی میں سندھی اخبار روزنامہ’’ اسانجو سندھ ‘‘کے مرکزی آفس واقع پاکستان ہاؤسنگ سوسائٹی میں منعقد ہوا ، اجلاس میں جرنلسٹ ایکشن کمیٹی سے وابستہ سینئرصحافیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس دوران ممبران کی اکثریت نے امتیاز فاران اور انکے پینل سے وابستہ بعض امیدواروں پر سخت تحفظات اور نا پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صحافیوں کے معاشی قتل اور میڈیا مالکان کا سہولت کار قرار دیا۔اجلاس میں کہا گیا کہ پاکستان کی سیاست کی طرح صحافت میں بھی اجارہ داری کا سلسلہ جاری ہے اور روٹی ،کپڑا اورمکان کی طرح پریس کلب کی رکنیت،پلاٹ و دیگر مراعات کو نعرے کے طورپر استعمال کیا جاتاہے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ امتیاز فاران اور انکی سوچ سے وابستہ نام نہاد صحافی لیڈران نیوز ون سمیت دیگر اداروں کے عام صحافیوں کو تنخواہوں کی برقت ادائیگیوں اور بے روز گاریوں کے ذمہ دار ہیں جو پر کشش تنخواہوں اور مراعات کے لالچ میں ہمیشہ عام صحافیوں کے روزگار اور انکے حقوق سے کھیلتے رہے ہیں جبکہ فہیم صدیقی، رانا لیاقت اورسمیر قریشی سمیت انکے تمام پینل پر ناصرف بھرپور اعتماد کا اظہار کیا گیا بلکہ انکی ماضی میں صحافیوں کے حقوق کیلئے سرانجام دی گئی خدمات اور کاوشوں کو تہہ دل سے سراہا گیا ۔اجلاس میں کہا گیا کہ آمرانہ سوچ کے حامل نام نہاد صحافی لیڈران کا منظم گروہ ناصرف امتیاز فاران اور انکی ٹیم کی پشت پناہی کا فریضہ سرانجام دے رہا ہے بلکہ عام صحافیوں کیلئے درد دل رکھنے والے ہر دلعزیز اور عام صحافیوں کے حقوق کی جنگ لڑنے والے فہیم صدیقی اور انکی ٹیم کے خلاف منفی اور مذموم مہم بھی شروع کر رکھی ہیں جبکہ نئےممبران کو پریس کلب کی رکنیت اوردیگرمراعات کا لالچ بھی دیا جارہا ہے۔ اجلاس میں سینئر صحافیوں اور ورکرکنگ جرنلسٹ کو ایک سازش کے تحت طویل عرصے سے پریس کلب کی ممبر شپ سے محروم رکھنے اور جرنلسٹ ایکشن کمیٹی کے بعض ممبران پر کراچی پریس کلب میں داخلے تک کی بندش کو ظلم اور آمرانہ عمل قرار دیا گیا۔ اجلاس میں شہر قائد کے عام صحافیوں اور KUJ کے ممبران سے اپیل کی گئی کہ وہ کسی کے بیز تلے بیٹھیں ،کسی کا بھی بیج لگائیں لیکن ووٹ فہیم صدیقی اور انکے پینل کو دیں جب آپ ووٹ کاسٹ کریں گے تو الله کے سوا آپکو کوئی نہیں دیکھ رہاہوگا اس وقت حق اور سچ کا ساتھ دیں اور ماضی میں صحافیوں کے نام پر مراعات اور شان وشوکت حاصل کرنے والوں نشان عبرت بنا کر ثابت کردیں کہ اصل طاقت عام صحافیوں کے پاس ہے۔ اجلاس کے آخر میں جرنلسٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے ایک سازش کے تحت حق دار صحافیوں کو پریس کلب کی ممبر شپ سے محروم رکھنے اور دیگر بے قاعدگیوں کے سلسلے میں جرنلسٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے عدالتی اور دیگر قانونی کاروائی کو تیز کرنے اور حقوق کے حصول تک جاری رکھنے کا عہد بھی کیا گیا۔
ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں