شوبز جوڑی سجل علی اور احد رضامیر کی علیحدگی کی افواہیں زیرگردش ہیں لیکن فریقین نے تصدیق یا تردید نہیں کی ، ایسے میں سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ جوڑی کی علیحدگی کا سن کر ان کی مداح انتقال کرگئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں کی علیحدگی کا سن کر ان کے مداح کافی دکھی ہیں، تاہم انسٹاگرام پر سجل اور احد کے ایک فین پیج پر دعویٰ کیا گیا ہے کہ دونوں کی علیحدگی کا سن کر ان کی ایک مداح چل بسیں۔پیج پر شیئر کی جانے والی پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ میری دوست سارہ نامی خاتون سجل علی اور احد رضامیر کی بہت بڑی مداح تھیں جو کہ انتقال کرگئی ہیں۔ سجل اور احد کی جوڑی( ساحد) سارہ کی جینے کی اور خوشی کی واحد وجہ تھی، وہ یہ سب برداشت نہ کرسکی جو اس نے سنا ،مجھے ہمیشہ یہ صدمہ رہے گا کہ اس کے پیغامات جوڑی تک نہ پہنچائے جاسکے،، پوسٹ میں لوگوں سے درخواست بھی کی گئی کہ اس پیغام کو سجل اور احد تک پہنچانے میں مدد کریں۔دریں اچنا میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار احد رضا میر نے دبئی ایکسپو میں شرکت کی اور جیسے ہی وہ اسٹیج پر آئے تو پرستاروں نے ان کی اہلیہ اداکارہ سجل علی کے نعرے لگانا شروع کردیے۔ مداحوں کو ’’سجل، سجل‘‘ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا گیا کہ احد نے شرکا سے بات کرنے کی کوشش کی تو مداحوں نے شور مچانا شروع کردیا جس کی وجہ سے اداکار چند لمحوں کے لیے رکے اور پھر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔خیال رہے کہ انٹرنیٹ پر اس طرح کی خبریں زیر گردش ہیں کہ احد رضا میر اور سجل علی کے درمیان طلاق ہوچکی ہے تاہم دونوں اسٹارز نے تاحال اس ضمن میں کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔حالیہ دنوں سجل نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے نام سے احد رضا کا نام ہٹایا جس کے بعد مبینہ علیحدگی کی خبریں پھیلیں۔ یاد رہے کہ سجل اور احد دو سال قبل رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ ہر کوئی اُن کی جانب سے وضاحت کا منتظر ہے۔علاوہ ازیں ٹی وی اینکر پرسن مایا خان اور دیگر اداکاروں نے سوشل میڈیا پر اداکارہ سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق کی خبروں کے بعد سنجیدہ پیغامات لکھ کر پوسٹ کر دیے۔ مایا خان نے کہاکہ ”سجل اور احد کی تصویریں پوسٹ کرنا بند کر دیں اللہ انھیں اس مشکل وقت میں سے گزرنے کی ہمت دیں۔ مسلسل بات کرنے والو بس کر دو، حد ہوتی ہے بھائی ، ان لوگوں نے اپنا گھر اپنی محبت ، امید اور رشتے کو کھویا ہے لیکن لوگ اس میں بھی اپنا کردار ادا کرر ہے ہیں۔ احد اور سجل کو چھوڑ دو“۔اسی طرح اداکار فیضان شیخ نے لکھا کہ ” ہمیں یہ بات سمجھنے اور سیکھنے کی ضرورت ہے کہ کوئی اس وقت کس مشکل وقت سے گزر رہا ہے اس وقت ہمیں انھیں تھوڑا وقت دینا چاہیے تا کہ جب بات بہت نجی قسم کی ہو اور تکلیف دہ بھی ہو، طلاق بہت دکھ دینے والا عمل ہے، لوگوں کو چایئے کہ وہ تھوڑی دیر کے لیے اچھے انسان بن جائیں اور اس طرح کی باتیں نہ کریں“۔اداکار اظفر رحمان نے کہا کہ ” طلاق ایک بے حد مشکل فیصلہ ہے خاص طور پر تب جب ہمیں ساری دنیا جانتی ہوں، ہمیں ان جوڑوں کو ان کی تنہائی اور ان کی عزت کرنی چاہیے، اس بات کو سمجھنے کی کوشش کریں اوران کے ذاتی میسج باکس میں جا کر انہیں بار بار تنگ نہ کریں اور نہ ان سے بار بار سوال پوچھیں، ہمیں اس بات کو سمجھنا چاہیے“۔متنازع اداکارہ متھیرا ان خبروں پر ردعمل دیتے ہوئے سجل کا حوصلہ بڑھایا، اور کہا کہ ہر کام اللہ کی مرضی سے ہوتا ہے، اور جو ہوتا ہے اس میں کوئی بہتری ہی ہوتی ہے، اللہ کے پاس آپ کے لیے کوئی بہتر منصوبہ بندی ہوگی۔
