peca ke khilaaf darkhuast wafaq ko notice jaari

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا مٹھائیاں بانٹنے کا اعلان ۔۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے پنجاب اسمبلی ممبران استحقاق ایکٹ 2021ءسے صحافی مخالف شقوں کو ترمیمی بل کے ذریعے ختم کرنے کے اعلان پر اظہار تشکر کیا ہے ۔ کمیٹی میں شامل لاہورکے تمام صحافی گروپوں کے راہنماﺅں نے استحقاق ایکٹ کی شق 7(11سی)میں ترمیم کے تحت صحافیوں پر تما م ایکٹ کا اطلاق ختم کرنے کو آزادی صحافت اورپنجاب اسمبلی کے جمہوریت دوست سپیکر چودھری پرویز الٰہی اور تمام ارکان کے مشترکہ فتح قرار دیا ہے ۔ کمیٹی میں شامل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ارکان صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری ، سیکرٹری زاہد چوہدری، سینئر نائب صدر جاوید فاروقی ، جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر، ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ ، پنجاب اسمبلی پریس گیلری کمیٹی کے صدر افضال طالب ،سیکرٹر ی عباس نقوی،معین اظہر،احسن ضیائ،ذوالفقارعلی مہتو،ضیاءاللہ خان نیازی،جاوید فاروقی، خواجہ آفتاب حسن،قمرزمان بھٹی،حامد ریاض ڈوگر،پرویز الطاف،احسان بھٹی، راجہ ریاض،فرخ عطا بٹ،سید انوارہاشمی،عابد خان،نعیم حنیف،گوہر بٹ،قاضی طارق عزیز نے سپیکر چودھری پرویز الٰہی سے کامیاب مذاکرات کے بعد کہا کہ پنجا ب اسمبلی کے تمام سیا سی جماعتوں سے توقع ہے کہ وہ صحافی مخالف ترمیم متفقہ طور پر منظور کرانے میں اپنا مثبت کردار اد کریںگی۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا کہ چودھری پرویز الٰہی ملک بھر کی صحافی برادری کے محسن ہیں ان کا ترمیمی بل اسمبلی میں لانے کا اعلان بہت خوش آئندہ ہے اور جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اس مثبت پیش رفت پر متنازع ایکٹ کے خلاف پنجاب اسمبلی کے جاری اجلاس کے بائیکاٹ سمیت تمام احتجاجی پروگرام ملتوی کردیئے ہیں ۔ کمیٹی نے کہا کہ جس روز پنجاب اسمبلی صحافی مخالف ترمیم کی منظوری دے گی اس روزلاہور سمیت ملک بھر کی صحافی برادری تمام اسمبلی ارکان کو خراج تحسین پیش کریںگی اور مٹھائیاں تقسیم کی جائیں گی ۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے متنازع ایکٹ کی صحافی مخالف شقوں پر جاندار موقف کی تیاری میں مدد فراہم کرنے میں کلیدی کردار پر ٹیکنکل کمیٹی کے ارکان جاوید فاروقی ، خواجہ نصیر ،ذوالفقار علی مہتو، راجہ ریاض ، احسن ضیاء، قمرالزمان بھٹی اور عابد خان کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں