joint action committee ka ahtejaaji muzahira

جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاجی مظاہرہ۔۔

روزنامہ دنیا کراچی سے پینسٹھ سے زائد میڈیا ورکرز اور صحافیوں کی برطرفیوں کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے جمعہ کے روز کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے سے کراچی پریس کلب، پی ایف یو جے، کے یو جے، پیپ ، سجاس ، جماعت اسلامی اور انسانی حقوق کی تنظیموں کے قائدین نے خطاب کیا۔  مقررین نے اپنے خطاب میں ۔۔ دنیا اخبار کراچی اور اوصاف اخبار کراچی سے برطرف کئے گئے تمام میڈیا ورکرز کو فی الفور بحال  کرنے۔ نیوز ون ،بول ٹی وی، آج ٹی وی ،جنگ،امت اور جسارت سمیت تمام میڈیا ہاؤسز کے ملازمین کو بر وقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے قائدین نے مطالبہ کیا کہ ۔۔میڈیا ورکرز کو بے روزگار کرنے والے تمام میڈیا ہاؤسز کے اشتہارات اور واجبات کی ادائیگیوں کو منجمد کیا جائے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں