jo pasand ajae usay apna hi samaj leti hu

جو پسند آجائے اسے اپنا ہی سمجھتی ہوں، ماڈل و اداکارہ۔۔

ماڈل و اداکارہ لائبہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خبریں پھیلائی گئیں کہ اداکارہ نے خود سے دگنی عمر کے پچاس سالہ قطری شہزادے سے شادی کرلی۔لائبہ خان نے حال ہی میں فیشن برانڈ ’میشن‘ کو دیے گئے انٹرویو میں مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ کسی بھی شخص میں سب سے پہلی بات یہ نوٹ کرتی ہیں کہ وہ کس طرح بات کر رہے ہیں اور کتنی عزت دے رہے ہیں۔لائبہ خان کے مطابق وہ ان افراد سے جلد دوستانہ ہوجاتی ہیں جنہوں نے اچھی خوشبو لگا رکھی ہوتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر کسی نے خوشبو نہیں لگا رکھی ہوتی تو وہ سب سے پہلے ان کے پائوں کو دیکھتی ہیں، اس کے بعد ہی ان کی شخصیت اور ان سے دوستی سے متعلق سوچتی ہیں۔اپنی بری عادت سے متعلق اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ بہت ضدی ہیں، اگر انہیں کوئی چیز پسند آجائے تو اس متعلق ان کا یہی خیال ہوتا ہے کہ وہ بس ان کی ہی ہے۔اسی حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ اگر انہیں کوئی شخص پسند آجائے تو وہ انہیں بس اپنا ہی سمجھتی ہیں، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ انہیں کوئی شخص پسند آچکا ہے یا نہیں؟ایک اور سوال کے جواب میں لائبہ خان نے بتایا کہ انہوں نے ماڈلنگ سے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور انہیں پہلے شوٹ کی تقریبا 5 ہزار روپے معاوضہ ملا تھا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں