jo jitna nakhray karega utna kaam milega

جو جتنا نخرے کرے گا اتنا کام ملے گا، نادیہ حسین۔۔

اداکارہ  و ماڈل نادیہ حسین نے انکشاف کیا ہے کہ انڈسٹری میں جن فنکاروں کے نخرے زیادہ ہوتے ہیں، انہیں کام بھی زیادہ ملا کرتا ہے۔ایک تازہ انٹرویو میں اداکارہ نے بتایا کہ جب وہ شوبز انڈسٹری آئی تھیں تو اس وقت فنکاروں کا اور پوری پروڈکشن ٹیم کا احترام بہت ضروری سمجھا جاتا تھا۔انہوں نے بتایا کہ اب شوبز انڈسٹری کا ماحول بہت تبدیل ہوگیا ہے جو فنکار زیادہ نخرے کرے اسے ہی کام کی آفر بھی زیادہ ملتی ہے۔نادیہ حسین کا کہنا تھا کہ پروڈکشن ہاؤسز اداکاروں کے منفی سلوک کو برداشت کرلیتے ہیں جس سے کسی بھی اصلاح نہیں ہورہی اور معاملات دن بدن بگڑ رہے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں