taqatwar logo keliye qanoon nai

جسم کے کسی حصے کی سرجری نہیں کرائی، آمنہ الیاس۔۔

اداکارہ آمنہ الیاس نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنے گالوں کی سرجری سمیت کسی بھی عضو کی سرجری نہیں کرائی ،  آج کل کے تمام لڑکے دکھنے میں لڑکیوں کی طرح ہوگئے ہیں۔اداکارہ وماڈل حال ہی میں ایک شو میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے مختلف سوالوں کے جوابات دیے۔آمنہ الیاس نے کہا کہ یہ تاثر ٖغلط ہے کہ لوگ ان کی اداکاری پسند نہیں کرتے اور صرف ان کی جسامت اور فیشن کو دیکھتے رہتے ہیں،  یہ تاثر بھی غلط ہے کہ انہیں کسی پاکستانی فلم میں بوس و کنار کا منظر کرنے کا کہا جائے گا تو وہ اس پر راضی ہوجائیں گی۔آمنہ الیاس نے واضح کیا کہ البتہ ممکنہ طور پر وہ کسی ہالی وڈ فلم میں اپنی پسند کے کسی بہترین اداکار کے ساتھ بوس و کنار کے مناظر شوٹ کروا سکتی ہیں۔آمنہ الیاس کا کہنا تھا کہ کسی بھی پاکستانی اداکار کو دیکھ کر ان کے دل کی دھڑکن تیز نہیں ہوتی، البتہ بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ کو دیکھ کر ان کا دل زور سے دھڑکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اگر وہ اداکارہ نہ ہوتیں تو ریسلر بنتیں جب کہ سوشل میڈیا پر انہیں سب سے زیادہ لباس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور ان کے حوالے سے نامناسب باتیں بھی کی جاتی ہیں۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں