جسارت اخبار سے 10 صحافیوں کو واجبات کے بغیر نکالنے کی مذمت۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور گروپ نے جماعت اسلامی کے اخبار جسارت کراچی سے 60 سال سے زائد عمر کے 10 صحافیوں کو واجبات ادا کئے بغیر  ریٹائرمنٹ کا کہہ کر اچانک فارغ کر دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ملازمت سے ریٹائرمنٹ کا کہہ کر فارغ کئے جانے والوں کو با ضابطہ لیٹر جاری کیا جائے اور ان کے واجبات بھی ادا کئے جائیں۔۔کے یو جے دستور گروپ کے صدر محمد عارف خان سیکرٹری جنرل محسن شبیر سومرو نائب صدر قسیم رحیم جوائنٹ سیکرٹری طارق اسلم خازن عمران پیرزادہ اور ممبرز ایگزیکٹو کونسل نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ جسارت اخبار کراچی سے جن صحافیوں کو ریٹائرمنٹ کے نام فارغ کیا گیا ہے ان میں چیف رپورٹر ایڈیٹر رپورٹر سب ایڈیٹر اور پروف ریڈر شامل ہیں۔۔کے یو جے دستور گروپ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جن صحافیوں کو ریٹائرمنٹ کا کہہ کر اچانک فارغ کیا ہے وہ تقریباً 25 25 سال سے جسارت اخبار کراچی میں ملازمت کر رہے تھے لہذا فارغ کئے گئے تمام صحافیوں کو ریٹائرمنٹ قوانین کے تحت  ریٹائرمنٹ کے تمام بینیفٹ جلد ادا کئے جائیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں