pehli film ki nakami iki waja kamzor script tha

جنت مرزا کے فالوورز 22 ملین ہوگئے۔۔

معروف ٹک ٹاکر اور اُبھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا پاکستان میں ٹک ٹاک پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی شخصیت بن گئیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر انسٹا سٹوری شیئر کرتے ہوئے 22 سالہ جنت مرزا نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کا سکرین شارٹ شیئر کیا جس کے مطابق ان کے فالوورز کی تعداد 22 ملین ہوگئی ہے۔اس کے ساتھ ہی ٹک ٹاکر نے اپنے مداحوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھا کہ “22 ملین فالورز حاصل کرنا میرے لئے بہت بڑی کامیابی ہے، آپ سب کا بہت بہت شکریہ، آپ سب سے یونہی ہمیشہ پیار کرتی رہوں گی”۔جنت مرزا نے  انسٹاگرام پر ایک ویڈیو  شیئر کی جس میں انہوں نے  اپنی خوشی کا اظہار کیا ۔ ویڈیو میں اداکارہ نے اپنے 22 ملین فالوورز کو فیملی کہتے ہوئے ستاروں سے بھر دیا اور سب سے اپنی محبت کا کھل کر اظہار کیا۔ واضح رہے کہ 22 ملین فالورز کے ساتھ جنت مرزا پاکستان کی سب سے زیادہ فالو  کی جانے والی ٹک ٹاکر بن گئیں۔یاد رہے کہ گزشتہ دنوں ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اپنے منگیتر عمر بٹ سے منگنی ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کی تصدیق عمر بٹ نے بھی اپنی انسٹا سٹوری سے کی تھی۔بعد ازاں جنت مرزا نے منگنی ختم کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے عمر بٹ پر دھوکا دینے کے الزامات عائد کئے تھے۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں