jibran nasir ki sahafi ke khilaf toheen e adalat ki darkhuast

جبران ناصر کی صحافی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست۔۔

کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور نے جبران ناصر ایڈووکیٹ کی جانب سے سینئر صحافیوں کو مسخرہ پن کرنے، دھمکانے، عدالتی رپورٹنگ سے روکنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے، کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر راشد عزیز،سیکریٹری موسیٰ کلیم اور مجلس عاملہ کے رکن نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کو عدالتی رپورٹنگ پر مامور ایک سے زائد صحافیوں کی جانب سے شکایات موصول ہوئیں کہ جبران ناصر ایڈووکیٹ دعا زہرا کیس کے دوران نہ صرف دھمکی آمیز رویہ اختیار کر رہے ہیں بلکہ انہوں نے من پسند رپورٹنگ نہ ہونے پر جوڈیشل مجسٹریٹ سے صحافیوں کو کمرہ عدالت سے باہر بھی نکلوایا اور اب وہ چاہتے ہیں کہ دعا زہرا کیس میں صحافی بالکل بھی اپنی صحافتی زمہ داریاں ادانہ کریں، اسی سلسلے میں جبران ناصر نے سینئر صحافی، سیکرٹری لیگل کمیٹی کراچی پریس کلب بلال احمد کے خلاف حقائق بیان کرنے پر توہین عدالت کی درخواست بھی دائر کردی ہے، کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور جبران ناصر ایڈووکیٹ کے اس عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور اسے آزادی اظہار رائے پر پابندی کی ایک ناپاک سازش قرار دیتی ہے، کراچی یونین آف جرنلسٹس دستورِ کے عہدیداران نے کورٹ رپورٹرز سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ہر فورم پر ان کی آواز سے آواز ملانے اور کیس میں فریق بننے کا اعلان کرتی ہے۔

آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔
آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں