Muhammad Rafy Hussain

جھوٹوں پر خدا کی لعنت۔۔

تحریر:  محمد رافع حسین

لعنة الله على الأكاذيبین ،، جھوٹوں پر اللہ کی لعنت ،، بے شمار لعنت ۔۔۔ حق اور سچ ہمیشہ سرخرو اور اللہ کی تائید حاصل کرتا ہے۔۔معزز سوشل میڈیا کے ممبران ، صحافی برادری اور دوست احباب اسلام و علیکم۔۔

چند دنوں سے ایک صحافی نما بلیک میلر سینئر صحافی اے آر وائی نیوز رافع حسین  کے خلاف خود اور دوسروں سے مہم چلوا رہا ہے کہ  سینئر صحافی اے آر وائی نیوز رافع حسین  نے اسکے خلاف غلط الزام عائد کرکے معذرت کی ۔۔۔

(حسرت ان غنچوں پر جو بن کھلے مرجھا گئے)

 اس منفی پروپیگنڈے پر رافع حسین  کچھ چیزیں واضح کرکے سچائی کو سامنے لا رہے ہیں ۔۔۔

میں {رافع حسین}  اس شخص کو صحافی نہیں کہے سکتا کیونکہ میرا ضمیر گوارہ نہیں کرتا اس لیے ایک شخص کہہ کر مخاطب کروں گا ۔۔۔ اس نے خود سے اور دوسروں کے ساتھ ملکر میرے متعلق جعلی دستاویز سوشل میڈیا پر میری تصویر اور شناختی کارڈ کی کاپی کے ساتھ چلائی ۔اور اسکو معافی کا نام دیا ۔

میں پہلے اس دستاویز کا جواب دے دوں اس جعلی دستاویز کے تمام مندرجات کو مسترد کرتا ہوں ، اسکے کسی بھی لفظ سے میرا کوئی تعلق نہیں ۔۔نہ ہی وہ میری ہینڈ رائٹنگ ہے ۔ جس طریقے سے اس شخص نے جو خود کو صھافی کہلوانے کی کوشش کرتا ہے اس نے میرے شناختی کارڈ کا غلط استعمال کیا جو دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے ۔اور مجھے شک ہے کہ یہ شخص اپنے مذموم عزائم کے لیے میرا شناختی کارڈ کہیں اور استعمال نہ کر لے ۔

اس سے متعلق میں نے جب ایف آئی اے سے رابطہ کیا اور انھوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ سوشل میڈیا پر چلنے والا یہ دستاویز غلط اور من گھڑت ہے اور اس جھوٹے دستاویز کو استعمال کرکے میرے خلاف چلائی جانے والی یہ مہم بے بنیاد ، من گھڑت ، جھوٹی ، فریب پر مبنی ہے اور میری کردار کشی کرنے کے مترادف ہے،اس حوالے سے ایف آئی اے نے ایک لیٹر بھی جاری کیا ہے جو میں اس تحریر کے ساتھ منسلک کررہا ہو جسکو دیکھنا پڑھنا اور تسلی کرنی ہے وہ کرلے ۔۔ اس لیٹر کے ذریعے ایف آئی اے نے مجھے ایسے بلیک میلروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اختیار بھی دیا ہے اور انشاء اللہ چند دنوں میں ان بلیک میلروں کے خلاف میں قانونی چارہ جوئی کرنے جا رہا ہوں ،،اور باقی چیزوں کا بھی میں کھل کا جواب دونگا ۔ایک بات اور جو بھی مواد مختلف گروپس ، فیس بک پر مختلف لوگوں کی جانب سے ان بلیک میلر اشخاص کی کرپشن کے خلاف چل رہا ہے ۔ اب لگتا ہے وہ مواد بالکل صحیح ہے اور میں بھی اب اس بات پر مسلمہ یقین رکھتا ہوں کہ وہ سچ ہے ۔۔اب بہت جلد اس  صحافی نما بلیک میلر اور اسکے حامیوں کی کرپشن کو ثبوتوں کے ساتھ ثابت کروں گا اور سامنے لائوں گا۔۔

انتطار کرنا ۔۔سچ کی فتح ۔۔۔۔اب اپنے جھوٹ پر لکیر پیٹو۔۔اور اگر زیادہ تکلیف ہو تو برنال لگائو۔۔(محمد رافع حسین، پولیٹیکل رپورٹر،اے آر وائی نیوز کراچی)۔۔۔

(مصنف کی تحریر سے عمران جونیئر ڈاٹ کام اور اس کی پالیسی کا متفق ہونا ضروری نہیں۔۔علی عمران جونیئر)

How to Write for Imran Junior website
How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں