aese log jahan honge gand phelaenge

جھوٹی تعریف سننا بالکل پسند نہیں، نادیہ خان۔۔

سینئر اداکارہ و میزبان نادیہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں اپنی جھوٹی تعریفیں سننا بالکل نہیں پسند، جھوٹی تعریفوں سے اُنہیں چڑ ہوتی ہے۔اداکارہ نادیہ خان نے گزشتہ دنوں دیگر ساتھی اداکاراؤں سلمیٰ حسن اور ماہم منیر کے ہمراہ نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی۔اس دوران نادیہ حسین نے اپنے ساتھ پیش آنے والا ایک واقعہ سناتے ہوئے کہا کہ مجھے جھوٹی تعریفیں سننا بالکل پسند نہیں ہے، میرا ماننا ہے کہ سب کو نارمل رہنا چاہیے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ میری ایک خاتون کے ساتھ بات چیت شروع ہوئی، دوسری سے تیسری ملاقات میں اُس خاتون نے میری وہ بھی تعریفیں کرنا شروع کر دیں جیسی میں ہوں ہی نہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں اپنی تعریفیں سُن سُن کر اُکتا گئی تھی اور اُس خاتون کو یہ کہہ کر چُپ کروا دیا کہ کیا آپ مجھے صحیح سے جانتی بھی ہیں، میری تعریف نہ کریں، آپ کو جو مجھ سے مطلب ہے میں وہ پورا کر دوں گی مگر میری بلا وجہ کی تعریف نہ کریں۔نادیہ خان نے مزید کہا کہ میری کوئی تعریف کرے تو مجھے بہت اکتاہٹ ہوتی ہے، مجھے اس طرح محسوس ہوتا ہے کہ جیسے میرے جسم پر کیڑے چل رہے ہیں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں