سیشن جج میرپورخاص کے حکم پر ایڈوکیٹ ملک راجہ عبدالحق کی درخواست 22AB پر اولڈ میرپورخاص پولیس اسٹیشن میں زیر دفعہ 501/506کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے مقدمے کی دفعات 501جھوٹی خبریں شائع کرنے اور 506جان سے مارنے کی دھمکی دینا ہے جس کی سزا دو سال قید اور جرمانہ شامل ہے –
مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کارروائیوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے ۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ضلع میرپورخاص کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جھوٹی خبر شائع کرنے کے خلاف 501کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ صحافی کے خلاف ایک ہفتے میں یہ دوسرا مقدمہ درج ہوا ہے- اس موقع پر ایڈووکیٹ راجہ ملک عبدالحق کا کہنا تھا کہ ہم نے قانونی راستہ اختیار کیا ہے اور مجھے عدلیہ پر پورا یقین اور بھروسہ ہے۔

Facebook Comments