وزیراعلی پنجاب اور خیبرپختونخوا کو تبدیل کئیے جانے کی خبر پر پیمرا نے نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کو نوٹس بھجوادیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیمرا کے آفیشل اکاؤنٹ سے نوٹس کی تصویر شیئر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وزرائے اعلی کی تبدیلی کی جھوٹی اور بے بیناد خبر پر ہم نیوز کو اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا جاتا ہے۔ ہم نیوز کو سات دن میں تحریری جواب دینے اور ذاتی حیثیت میں شنوائی کا کہا گیا ہے۔واضح رہے کہ ہم نیوز کے اینکر پرسن محمد مالک نے چند روز قبل وزیراعلی پنجاب اوروزیر اعلی خیبرپختونخوا کے حوالے سے خبر دی تھی کہ ان کو تبدیل کیا جارہا ہے۔ اس خبر کی صوبائی حکومتوں کی جانب سے بھی تردید کی گئی تھی۔

Facebook Comments