jhooti khabar channel five ko aik crore har janay ka notice

جھوٹی خبر، چینل فائیو کو ایک کروڑ ہرجانے کا نوٹس۔۔

چینل فائیو کی جھوٹی اور بے بنیاد خبر کی اشاعت کا معاملہ۔۔چینل فائیو کے چیف ایگزیکٹیو اور رپورٹر کو کے ڈی اے کے افسر عثمان واسع نے لیگل نوٹس بھجوادیا۔۔ نوٹس میں کہاگیا ہے کہ چینل فائیو نے جھوٹی اور بے بنیاد خبر نشر کرکے میری شہرت کو نقصان پہنچایا ۔ رپورٹرنے گلستان جوہر بلاک 2 پلاٹ نمبر 176 کے حوالے سے جھوٹی خبر نشر کی ۔ چینل فائیو کی جھوٹی خبر کے ڈی اے اور میری شہرت کو نقصان پہنچا ۔ لیگل نوٹس میں کہاگیاہے کہ ۔۔ جس پلاٹ کے حوالے سے جعلسازی کا الزام لگایا گیا وہ عدالت میں زیر سماعت ہے ۔  چینل فائیو کی انتظامیہ اور رپورٹر فوری طور پر جھوٹی اور بے بنیاد خبر کے نشر ہونے پر آن ائیر معافی مانگے ۔  کے ڈی اے کے افسرنے چینل فائیو کو  ایک کروڑ روپے ہرجانے کا نوٹس بھیجاہے۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں