پشاور میں سانحہ اے پی ایس کے شہدأ کے لواحقین نے جھوٹی خبر چلا کر ان کے جذبات مجروح کرنے پر نجی چینل کے دفتر پر اپنے غم و غصے کا اظہار کیا ۔ شہید طلباء کے والدین کا کہنا تھا کہ اے آر وائی نے ایک پیکیج نشر کیا جو حقائق کے برعکس تھا اس میں تاثر دینے کی کوشش کی گئی کہ شہدأ کے ورثاء کو برسی کے موقع پر ایک ایک کروڑ روپے دینے جارہے ہیں اس طرح وہ اپنے بچوں کے خون کے عوض معاوضہ لیکر مطمئن ہیں ۔ احتجاج کرنے والے لواحقین کا کہنا تھا کہ حقائق کیخلاف ٹکرز اور پیکیج سے ان کی دل آزاری ہوئی ہے اور جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے اور وہ اپنا احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے اس چینل کے باہر جمع ہوئے ہیں۔

Facebook Comments