اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ ان کے خلاف جھوٹی خبر چلائی گئی ہے وہ امریکا میں خیریت سے ہیں۔۔امریکا سے فون پر بات چیت کرتے ہوئے اداکارہ میرا کا کہنا تھا کہ ۔۔سوشل میڈیا پر جس چینل نے جھوٹی خبر چلائی اس کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا حق رکھتی ہوں اور اپنے وکلا کو قانونی نوٹس کا کہہ دیا ہے۔ قبل ازیں نجی ٹی وی کے مطابق اداکارہ میرا جو امریکہ میں موجود ہیں ایک بار پھر مشکلات کا شکار ہو گئی ہیں، میرا ویکسی نیشن کے بعد بخار محسوس کررہی تھیں، معمول کے چیک اپ کے لیے گئیں اور پروٹوکول اور اپنی شہرت کے حوالے ڈاکٹر کو بتاتی رہیں۔ذرائع کے مطابق اداکارہ میرا نے ڈاکٹر سے کہا کہ مجھے تحریک انصاف نے سینیٹ کی نشست کی پیشکش کی،مجھے پاکستان میں پروٹوکول ملتا ہے، آپ مجھے جانتے نہیں، وی آئی پی چیک اپ کریں۔میرا کی اوٹ پٹانگ باتیں سننے کے بعد ڈاکٹر نے مینٹل ہیلتھ والوں کو اطلاع دے دی اور کہا کہ آپ شوبز سٹار ہوں گی مگر میں اصول کے مطابق کی مریضوں کو ڈیل کرتا ہوں۔ذرائع کے مطابق تمام صورتحال کو دیکھتے ہوئے اداکارہ میرا نے غلطی تسلیم کر لی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ دو روز سے میڈیکل سینٹر میں ہی موجود ہیں۔دوسری طرف میر اکی والدہ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری بیٹی کو پاکستان واپس لایا جائے۔
