بڑی عید کی سب سے بڑی فلم جوانی پھر نہیں آنی 2 کے سب سے بڑے گانے ’’ٹلے والی جوتی‘‘ہلچل مچانے میں ناکام ہوگیا ۔اس گانے کی خصوصی ویڈیو پانچ دن پہلے یو ٹیوب پر ریلیز ہوئی لیکن اب تک10 لاکھ ہٹس بھی حاصل نہیں کرسکی ۔جوانی پھر نہیں آنی 2 2015 میں ریلیز ہونے والی اس وقت تک کی سب سے کامیاب فلم جوانی پھر نہیں آنی کا سیکوئل ہے ۔ جوانی پھر نہیں آنی ابھی تک پاکستان کی کامیاب ترین فلموں میں دوسرے نمبر پر ہے ۔اس گانے میں پاکستان فلم انڈسٹری کے سب سے بڑے اسٹار ہمایوں سعید ، فہد مصطفی ، احمد بٹ اور فلم کی ہیروئنز کے ساتھ عارف لوہار کا جادو بھی ابھی تک اثر نہیں دکھا سکا ۔
Facebook Comments