jawan beti ko reels bnane ki ijazat nahi

جوان بیٹی کو ریلز بنانے کی اجازت نہیں ، خاتون میزبان۔۔

اداکارہ، پروڈیوسر و ٹی وی میزبان ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ شوبز گھرانے سے تعلق رکھنے کے باوجود انہوں نے اپنی جواں سالہ بیٹی کو سوشل میڈیا استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی۔ندا یاسر نے حال ہی میں اپنے مارننگ شو میں بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر بات کی، اس دوران ایک مہمان خاتون نے شکوہ کیا کہ ان کی بیٹی 15 سال کی ہیں اور وہ سوشل میڈیا ریلز بنانے کی شوقین ہیں، منع کرنے پر بدتمیزی کرتی ہیں۔اس پر ندا یاسر نے کہا مذکورہ مہمان خاتون کو جواب دیا کہ ان کی بیٹی کی عمر 15 سال سے زائد ہے لیکن انہوں نے بیٹی کو سوشل میڈیا ریلز بنانے کی اجازت نہیں دی۔ندا یاسر نے بتایا کہ ان کی بیٹی کو ان کے والد نے روکا ہوا ہے، وہ موبائل استعمال کرتی ہیں لیکن سوشل میڈیا پر ریلز نہیں بناتیں اور نہ ہی انہیں اس کی اجازت ہے۔اس پر مہمان خاتون نے کہا کہ وہ جب وہ بیٹی کو ریلز بنانے سے روکتی ہیں تو وہ بدتمیزی کرنے لگتی ہیں۔اس پر ندا یاسر نے انہیں سمجھایا کہ خاتون اپنے شوہر کو بولیں، وہ اپنی بیٹی کو سوشل میڈیا پر ریلز بنانے سے روکیں۔ٹی وی میزبان نے کہا کہ اگرچہ ان کا تعلق شوبز انڈسٹری سے ہے اور ان سے متعلق خیال کیا جاتا ہے کہ وہ روشن خیال ہیں لیکن اس باوجود انہوں نے بیٹی کو ریلز بنانے کی اجازت نہیں دی۔ندا یاسر نے شوہر کی تعریفیں کرتے ہوئے کہا کہ ان کے شوہر نے اپنی بیٹی کو سختی سے منع کر رکھا ہے اور یہ کام والد کا ہی ہوتا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو روکیں۔پروگرام میں موجود مہمان اداکارہ سعدیہ امام نے بھی کہا کہ ان کی بیٹی بھی سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ بھی اپنی بیٹی کو استعمال کرنے کے لیے موبائل فون دیتی ہیں لیکن انہیں اس پر سوشل میڈیا استعمال کرنے کی اجازت نہیں، صرف انہیں خاص چیزیں دیکھنے کی اجازت ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں