javed miandad geo news par baras pare

جاوید میانداد جیونیوز پر برس پڑے۔۔

قومی لیجنڈ کرکٹر جاوید میاں داد اپنے ڈمی کردار پر برا مان گئے۔ اُن کا کہنا ہے کہ مزاح اس طرح کریں کہ اس سے اچھا امیج بنے۔جیونیوز پر پروگرام جشن کرکٹ میں دیگر کرداروں کے ساتھ ساتھ جاوید میانداد کا ڈمی کردار بھی پیش کیا گیا۔لیجنڈ کرکٹر نے ایک وڈیو پیغام میں اپنے ڈمی کردار پر ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ مذاق میں کوئی حرج نہیں لیکن جس طرح پروگرام میں انہیں پیش کیا گیا اس سے اچھا امیج نہیں بنتا۔واضح رہےکہ جاوید میانداد کی ناراضی کی وجہ ان کا وہ ڈمی کردار ہے جو پروگرام خبرناک کے مشہور کردار علی میر نے اپنایا۔جشن کرکٹ میں علی میر نے طنزو مزاح پیش کرتے ہوئے میزبان اور دیگر مہمانوں پر بھی ہلکے پھلکے انداز میں جملے کسے، جس سے پروگرام کے شرکاء بہت محظوظ ہوئے۔جاوید میانداد کا کہنا ہے کہ کرکٹ کھیلتے ہوئے انہوں نے ہمیشہ ملک و قوم کی عزت کا خیال رکھا، اسی لیے لوگ آج بھی ان کی عزت کرتے ہیں۔لیجنڈ کرکٹر کا کہنا ہے کہ ۔۔ جنہوں نے ملک کیلئے قربانیاں دی ہوئی ہوتی ہیں ان کا مذاق نہیں بنایا جاتا بلکہ عزت کی جاتی ہے،آپ مذاق کریں لیکن مہذب انداز اختیار کریں۔لیجنڈری بلے باز نے کہا کہ ایک نجی چینل پر میری ڈمی بنائی گئی ہے اور باقاعدہ میرا نام لیا جارہا ہے۔جاوید میانداد نے خبردار کیا ہے کہ اگر آئندہ کسی نے اس طرح مجھ پر براہ راست حملہ کیا تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کروں گا۔سابق کپتان نے کہا ہے کہ چینل چلانا ایک الگ چیز ہے مگر کسی کے پاس دوسرے کو بے عزت کرنے کا حق ہرگز نہیں ہے۔

How to Write for Imran Junior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں