معروف اینکر اور سینئر کالم نگار صحافی جاوید چودھری نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ٹوئیٹر پر نہیں ہوتے۔۔۔ ایکسپریس میں جمعہ کے روز شائع ہونے والے کالم میں انہوں نے لکھا ہے کہ ۔۔۔ میں قارئین سے ایک بار پھر گزارش کر رہا ہوں میں ٹویٹر پر ایکٹو نہیں ہوں‘ میرے نام اور میری تصویر کے ساتھ جتنے ٹویٹس جاری ہو رہے ہیں یا وائرل کیے جا رہے ہیں یہ تمام جعلی ہیں‘ میرا ان کے ساتھ کوئی تعلق نہیں‘ میں یہ جعلی اکاؤنٹ چلانے والوں سے بار ہا درخواست کر چکا ہوں لیکن یہ باز نہیں آ رہے چنانچہ میں نے اب ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔۔
Facebook Comments