تحریک انصاف کے وکیل شیرافضل مروت نے ٹی وی اینکر جاوید چودھری کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان کردیا، سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر)پر اپنے بیان میں لکھا کہ جاوید چودھری گزشتہ رات کے ناخوشگوار واقعے کے بارے میں غلط معلومات پھیلا رہے ہیں۔ وہ افواہیں پھیلا رہے ہیں کہ ان کا مخالف سپرمین تھا۔ وہ حقیقت نہیں بتا رہے جو یہ ہے کہ افنان اللہ نے سٹوڈیو سے بھاگ کر قریبی کمرے میں پناہ لی جس کا انہیں آج ان کا پروگرام دیکھ کر پتہ چلا۔ وہ تقریباً 5/7 منٹ تک اسٹوڈیو میں رہے ۔ بعد میں، انہیں بتایا گیا کہ پروگرام کا یہ حصہ منسوخ کر دیا گیا ہے اور وہ چلے گئےانہوں نے مزید لکھا کہ جاوید چودھری کے متعصب ہونے کی بہت سی وجوہات ہیں جو وہ اتوار کو میڈیا سے شیئر کریں گے۔ان کاکہنا تھا کہ وہ جاوید چودھری کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ اور مجرمانہ شکایت شروع کرنے کا بھی ارادہ رکھتے ہیں اور اپنی ریکارڈ شدہ آڈیو بات چیت بھی شیئرکریں گے جو آج جاوید چودھری اور ان کے درمیان ہوئی تھی۔انہوں نے آخر میں لکھا کہ عوام کو اس سے آگاہ کرنے کے لیے ان کے پاس بہت سی چیزیں ہیں،دیکھتے رہو۔
جاوید چودھری کے خلاف قانونی کارروائی کا اعلان۔۔
Facebook Comments