جاتی امرا میں صحافیوں کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایاگیا، تفصیلات کے مطابق جاتی امرا میں کوریج سے رکاوٹ ڈالنے سے منع کرنے پر نون لیگی کارکنوں نے صحافیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور سینئر صحافی خواجہ نصیر، عثمان بھٹی، دانیال راٹھور سمیت دیگر صحافیوں کے کیمرے توڑ دیئے، کپڑے پھاڑ دیئے، موبائل فون چھین لئے اور تشدد کا بھی نشانہ بنایا۔۔لاہور کے صحافتی اتحاد جس میں لاہور پریس کلب کےصدر ارشد انصاری، پی ایف یوجے کے صدر رانا عظیم، شہزاد حسین بٹ، صدرپنجاب اسمبلی پریس گیلری میاں اسلم، صدراینکار اقبال ملک، صدر فوٹوگرافر ایسوسی ایشن اقبال چودھری سمیت دیگر نے صحافیوں پر تشدد کی شدید مذمت کی ہے اور حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔دریں اثنا کراچی یونین آف جرنلٹس کے صدر حسن عباس اور سیکرٹری عاجز جمالی نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی جانب سے رپورٹرز اور کیمرہ مینوں پر تشدد کا واقعہ انتہائی شرم ناک ہے اور جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ کے یو جے مطالبہ کرتی ہے کہ صحافیوں پر تشدد کرنے والے کارکنان کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے ان کو گرفتار کیا جائے اور مسلم لیگ ن کی قیادت صحافیوں سے معافی مانگے۔ کے یو جے نے کہا ہے کہ صحافیوں پر تشدد کے واقعے پر ہم پی ایف یو جے اور لاہور پریس کلب کے کسی بھی فیصلے کے ساتھ ہیں اگر احتجاج کا فیصلہ ہوا تو کراچی میں بھی احتجاج کیا جائے گا۔
جاتی امرا میں صحافیوں پر تشدد کی مذمت۔۔
Facebook Comments