معروف اینکر جیسمیمن منظور کے سابق شوہر کی موجودہ اہلیہ انعم حسن نے انکشاف کیا ہے کہ جیسمین منظور نے میرے شوہر سعد رفیق سے تیسری شادی کی ۔یہ شادی ستمبر دوہزار انیس میں ہوئی۔۔ شادی کے وقت سعد رفیق ستائیس سال اور جیسمین منظور سینتالیس سال کی تھی۔۔ ان کی شادی چار سال چلی، اس شادی سے ان کے کوئی بچے نہیں ہیں، جیسمین منظور کی پچھلی دو شادیوں سے بھی کوئی بچے نہیں تھے اور نہ وہ شادیاں زیادہ عرصے چلی۔ جو کچھ سعد کے ساتھ ہوا وہ پچھلے دوشوہروں کے ساتھ بھی ہوچکا۔۔ ارشاد بھٹی کے ساتھ ویلاگ میں انعم حسن نے بتایا کہ۔۔سعد رفیق اور جیسمیمن منظور کی لومیرج تھی۔سعد رفیق کو ٹریپ کیاگیا۔ کیوں کہ سعد رفیق ایک معروف بزنس مین کے بیٹے تھے۔ سعد رفیق کو جیسمین سے شادی کی وجہ سے ان کے والد نے عاق کردیا۔انعم حسن نےبتایا کہ سعد رفیق سے ان کی دوسری شادی ہے، پہلی شادی سے خلع لیا تھا جس سے میرے تین بچے ہیں۔۔ائرفورس میں اسکواڈرن لیڈر تھی اور میڈیکل گراؤنڈز پر ریٹائرمنٹ لی ہے۔ انعم حسن نے انکشاف کیا ہے کہ جیسمین منظور نے اپنی آنکھ پر زخم کی جو پکچر شیئر کی وہ ان کی نہیں بلکہ احسان خالد کی اہلیہ کی ہے،جب کہ دیگر تصاویر ان کی سرجری کے وقت کی ہے۔ ایکس اکاؤنٹ پر گروک نے اسے کلیئر کیا کہ یہ تصویر جیسمین کی نہیں۔۔ان کے ساتھ کوئی زیادتی کوئی تشدد نہیں ہوا، وہ پراپیگنڈا کررہی ہے۔ انعم حسن نے بتایا کہ جیسمین منظور نے سعد رفیق کے خلاف کراچی میں جو تین ایف آئی آر درج کرائی ہیں ،وہ سب فنانشل سے متعلق ہے کوئی ایک بھی تشدد سے متعلق نہیں۔۔
جیسمین منظور کی وائرل تصاویر فیک ہونے کا انکشاف۔۔
Facebook Comments
