لاہور پریس کلب اور جماعت اسلامی حلقہ خواتین لاہور کے اشتراک سے جشن آزادی کے سلسلے میںپریس کلب کے ممبران کے بچوں کےلئے ایک خصوصی تقریب12اگست بروز منگل بوقت 4:00بجے سہ پہر نثار عثمانی ہال میں منعقد ہوگی۔ جس میں 8 سے 12سال کے بچوں کے درمیان ملی نغموں کا مقابلہ ہو گا اور نمایا ں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے بچوں کو خصوصی تحائف دئیے جائیں گے۔تمام ممبران کے مخصوص عمر کے بچے اس مقابلے میں حصہ لے سکتے ہیں۔
Facebook Comments
