پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کی تقریبات کے سلسلے میں کراچی پریس کلب کی جانب سے اتوار کو پریس کلب کے ممبران اور ان کے اہل خانہ کے لئے منفرد”پرندوں اور پالتو جانوروں کی نمائش” جھولے، فیس پینٹنگ اور حلوہ پوری کے ناشتے کا انعقاد کیا گیا۔نمائش میں کراچی پریس کلب کے سیکرٹری شعیب احمد، گورننگ باڈی کے ارکان شمس کیریو،رمیز ووہرہ، ذوالفقار واہوچو،کلثوم جہاں، کے یو جے کے صدر خلیل ناصر، سیکرٹری نعمت خان، پیپ کے صدر محمد جمیل، منتظمین کفیل الدین فیضان،ایس ایم اشرف، محمد اشرف بھٹی، رضوان عامر،کے پی سی کے سابق عہدیداران،قمر رضوی، حنیف عابد ، مرحوم اراکین کے اہل خانہ سمیت ممبران اور ان کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر کراچی پریس کلب کے سیکریٹری شعیب احمد نے ممبران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پوری قوم کو پاکستان کے 76 ویں جشن آزادی کے موقع پر یہ عزم کرنا چاہیے کہ ہم پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا موثر کردار ادا کرتے رہیں گے اور اپنے پاک وطن کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کریں گے، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں کراچی پریس کلب اور اس کے اراکین کا تاریخی کردار رہا ہے زور قلم کے ساتھ ساتھ جمہوریت کی بحالی اور آزادی صحافت کے تحفظ کے لئے ہمارے بزرگوں نے قربانیاں دی ہیں، انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب اپنے ارکان اور ان کے اہل خانہ کو ہر ممکن سہولیات فراہم کررہا ہے۔ان سرگرمیوں کا انعقاد صحت مند معاشرے کی ترقی کے لئے ضروری ہے۔انہوں نے کہاکہ اپنے ممبران کے لیے تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد ہمارا خاصہ رہا ہے ۔ہم چاہتے ہیں کہ ممبران کو تفریحی سرگرمیاں میسر آئیں تاکہ وہ تازہ دم ہو کر اپنے پیشہ وارانہ فرائض مزید بہترانداز سے انجام دے سکیں ۔کراچی پریس کلب کے ممبران اور ان کے اہل خانہ نے کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی اوردیگر معاشی وسائل کی وجہ سے تفریح کے مواقع ختم ہوگئے ہیں۔ آج کراچی پریس کلب نے پرندوں اور پالتو جانوروں کی نمائش کا انعقاد کرکے صحافیوں کی فیملی کو ایک دوسرے سے ملنے کا موقع فراہم کیاہے۔کراچی پریس کلب نے ہمیں اپنے اہل خانہ کے ساتھ اس پروگرام میں شریک کرکے قیمتی لمحات مہیا کیے ہیں۔کراچی پریس کلب کے ممبران اور ان کے اہل خانہ نے ‘پرندوں اور پالتو جانوروں کی نمائش کے انعقاد اور مزیدار حلوہ پوری کے ناشتے پر کراچی پریس کلب کے عہدیداران کا شکریہ ادا کیااور اس توقع کا اظہار کیاکہ پریس کلب کے عہداران آئندہ بھی اس طرح کی سرگرمیوں کے انعقاد میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔واضح رہے کہ کراچی پریس کلب کی جانب سے اپنی نوعیت کا یہ پہلا پروگرام تھا جس میں پریس کلب کے ممبران اور ان کے اہل خانہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، شرکا میں قومی پرچم، بیجز ،چوڑیاں اور بینڈز تقسیم کئے گئے،نمائش میں خوبصورت طوطے، فاختہ، بطخ، اژدھے، کچھوے ، خرگوش ، بچوں کے لئے جمپنگ کیسل،فیس پینٹنگ کااہتمام بھی کیاگیاتھا۔تقریب صبح 9 بجے سے دوپہر دوبجے تک جاری رہی۔کراچی پریس کلب کے اراکین ،اہل خانہ اور بچوں نے ملی نغموں کے ساتھ ساتھ پالتو جانوروں اور پرندوں کے ساتھ اپنی سیلفیاں بنا کر انجوائے کیا۔
جشن آزادی، پریس کلب میں ” پیٹ شو” کا انعقاد۔۔
Facebook Comments