روزنامہ جسارت کے چیف ایگزیکٹو افیسر ڈاکٹر واسع شاکر نے یکم دسمبر 2023 سے تمام کارکنان کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے اس کے ساتھ ساتھ ہی حکومت سندھ کے کم سے کم اجرت کے قانون پر بھی عمل درآمد کا اعلان کیا ہے ۔ جسارت نے تمام کارکنان کے لیے پاک قطر تکافل کی ہیلتھ پالیسی کا بھی اعلان کیا ہے جس میں ہر کارکن اور اس کی اہلیہ کو ڈھائی لاکھ روپے کی کوریج ہوگی ۔ میڈیا انڈسٹری کے ان نامساعد حالات میں جب کہ پرنٹ میڈیا تیزی سے روبہ زوال ہے ،بڑے اخبارات کارکنوں کی جبری برطرفیاں کررہے ہیں، ایسے میں جسارت انتظامیہ کا یہ اقدام قابل تعریف ہے۔۔
Facebook Comments