jasarat ka karkoon se loot maar

جسارت کے کارکن سےلوٹ مار۔۔

کراچی، گلشن اقبال بلاک سات کی حدود میں ڈکیتی کی واردات، ڈاکو باآسانی کراچی پریس کلب کے ممبر، روزنامہ جسارت کے سب ایڈیٹر اور بلاگر عارف رمضان سے قیمتی موبائلم نقدی، اے ٹی ایم کارڈ اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہوگئے، واقعہ رات گئے جسارت کے دفتر سے گھر واپسی کے دوران مین یونیورسٹی روڈ پر اتوار بازار کے پاس پیش آیا، موٹر سائیکل پر سوار دو ڈکیتوں نے بائیک کو روکا اور گن پوائنٹ پر نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔ واضح رہے اس سے قبل گلشن اقبال بلاک سات ہی میں ڈکیتی کی واردات کے دوران گولڈ میڈلسٹ نوجوان اتقامعین کو قتل کردیا گیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں