jasarat intezamia ka adalti faisla manne se inkaar

جسارت انتظامیہ کا عدالتی فیصلہ ماننے سے انکار۔۔

روزنامہ جسارت کراچی نے کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے سابق سیکرٹری مسعود انور کے حق میں دیئے گئے لیبر کورٹ کے فیصلے کو ماننے سے انکار کر دیا اور عدالتی حکم کے باوجود  انہیں ایڈیٹر رپورٹنگ کے عہدے پر بحال نہیں کیا۔۔درخواست گزار مسعود انور نے لیبر کورٹ میں اپنی برطرفی کے خلاف پٹیشن نمبر 03 / 2021 دائر کی تھی جس میں روزنامہ جسارت کراچی آزاد پیپرز پرائیویٹ لمیٹڈ اور سی ای او ڈاکٹر عبدالواسع شاکر کو فریق بنایا تھا۔۔لیبر کورٹ  کراچی کے جج ابرار حسین ایف میمن نے مسعود انور کی درخواست پر 12 مئی 2022 کو فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا کہ روزنامہ جسارت کراچی کا درخواست گذار کو ملازمت سے برطرف کرنے کا 2 نومبر 2020 کا حکم غیر قانونی تھا کیونکہ درخواست گذار کورونا کے مرض میں مبتلاء اور قرنطینہ میں تھا درخواست گذار نے اسی بنیاد پر میڈیکل چھٹی کی درخواست دی تھی جس کے ساتھ کورونا میں مبتلاء ہونے کا سرٹیفیکیٹ بھی لگایا تھا۔ عدالت نے مزید قرار دیا کہ  درخواست گزار کی  جانب سے دائر میڈیکل چھٹی کی درخواست منظور نہیں کی گئی بلکہ مدعا علیہان نے درخواست گزار کو ملازمت سے غیر حاضر دکھا کر برطرف کر دیا جو کہ غیر قانونی اور لیبر قوانین کے خلاف ہے لہذا عدالت مدعا علیہان کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتی ہے اور درخواست گذار کو ملازمت پر بحال کرنے کا حکم دیتی ہے۔۔درخواست گزار مسعود انور کے مطابق  روزنامہ جسارت کراچی میں ملازمین پر لیبر لاء ، ای او بی آئی ، سوشل سیکورٹی اور کم سے کم ویج کا قانون  لاگو نہیں کیا جاتا جس کے لئیے وہ جدوجہد جاری رکھیں گے۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں