کراچی کے علاقے زمان ٹاؤن تھانہ ضلع کورنگی کی حدود میں واقع بھٹائی کالونی کورنگی کراسنگ پرسرگرم جرائم پیشہ افرادکی صحافی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں۔مقامی پولیس اورسینیئر پولیس حکام کو تحریری درخواست دے دی گئی درخواست گذار صحافی فداعباسی نے مارچ 2021سے شائع شدہ خبروں کی نقول بھی درخواست سے منسلک کی ہیں۔۔درخواست کے متن کے مطابق بروزجمعہ بتاریخ 12نومبر 2021میراچھوٹابھائی بچوں کو اسکول چھوڑکر صبح 8.15بجےواپس بھٹائی کالونی حدودتھانہ زمان ٹاؤن واپس ارہاتھاکہ امام بارگاہ مین روڈ سے کچھ فاصلہ پر ایک ہیلمٹ اور ماسک پوش فردنے اسے روکا موٹرسائیکل سائیڈ پر لگانے کے لیئے کہااورپوچھاکہ اپ فداعباسی کے بھائی ہیں انہیں بتاناکہ وہ جوکام کررہے ہیں اس سے بازرہیں اور ہمارے کاموں میں دخل اندازی نہ کریں ان کا اورمزمل وکیل کانام ہٹ لسٹ پر ہم نے دے دیاہے۔میں تین دھائیوں سے زائد صحافت سے وابستہ ہوں چند ماہ قبل اور چندروزقبل بھی میں نے گٹکا اورسٹہ مافیا کے خلاف خبریں شائع کی تھیں جس پر مقامی پولیس نے کارروائی بھی کی تھی۔ایڈیشنل ائی جی کراچی اورایس ایچ او زمان ٹاؤن کو بذریعہ فون اطلاع اورتحریری درخواست دے دی ہے براہ مہربانی ذمہ داروں کا تعین کرکے کارروائی کے احکامات صادر فرمائے جائیں۔واضح رہے کہ بھٹائی کالونی میں چوری ڈکیتی سمیت دیگر جرائم کی بھرمارہے خبروں کی اشاعت پر جرائم پیشہ افراد شدید مشتعل ہیں ان جرائم پیشہ افراد کی سرپرستی مبینہ طور پر ایک پولیس افسرسمیت کئی پولیس اہلکار اورسرکاری ملازمین کرتے ہیں ایک پولیس افسر کی گٹکا فروش سے گفتگو واٹس ایپ گروپوں میں شیئر بھی کی گئی ہے۔پولیس افسر اسے کام جاری رکھنے اور کارروائی نہ کرنے کی یقین دھاتی کرارہاہے۔۔
