japani hukumat ka karachi press club ko tohfa

جاپانی حکومت کا کراچی پریس کلب کو تحفہ۔۔

قونصل جنرل جاپان کے تعاون سے کراچی پریس کلب کے کارڈ روم کو مکمل ائرکنڈیشن کردیا گیا ہے۔  قونصل جنرل جاپان توشی کازو ایسومورا نے پریس کلب کو سہولیات کی فراہمی کے بعد کارڈ روم کا افتتاح کیا۔ صدرکراچی پریس کلب  فاضل جمیلی اور سیکریٹری رضوان بھٹی بھی قونصل جنرل جاپان  کے ہمراہ تھے۔ قونصل جنرل نے کارڈ روم میں تنصیب کیلئے “میڈ ان جاپان” مصنوعات کی فراہمی کو ترجیح دی۔ انھوں نے جاپان کی مشہور کمپنی کے پائیدار ایئرکنڈیشنڈ کارڈ روم میں نصب کروائے ہیں۔ اسی طرح کارڈ روم کیلئے قدآور سائز کی جدید ایل سی ڈی ٹی وی اسکرین فراہم کی گئی ہے۔ توشی کازو ایسومورا نے کارڈ روم کے افتتاح کے بعد ان سہولتوں کی فراہمی پر اطمینان اور خوشی کا اظہار کیا۔ قونصل جنرل جاپان نے کراچی پریس کلب کے دیگر شعبوں کا بھی دورہ کیا۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں