کراچی کے صحافیوں، اخباری کارکنوں اور مزدور تنظیموں کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے نیوز ون چینل کی انتظامیہ کی جانب سے وعدے کے مطابق ورکرز کو دو ماہ کی تنخواہیں ادا کرنے اور جنوری کی تنخواہ کا شیڈول دینے پر شکریہ ادا کیا ہے اور دیگر میڈیا ہاؤسز کے مالکان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھی نیوز ون کی انتظامیہ کی طرح اپنے ملازمین کی رکی ہوئی تنخواہیں فوری طور پر ادا کریں نیوز ون کے مینجنگ ڈائریکٹر شاہد جاوید اور ڈائریکٹر نیوز حافظ طارق محمود نے منگل کو جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی سے کراچی پریس کلب میں ملاقات کی اور بتایا کہ چینل نے جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی سے کیے گئے وعدے کے مطابق ورکرز کو نومبر اور دسمبر کی تنخواہیں ادا کردی ہیں جبکہ جنوری کی تنخواہ کی ادائیگی بھی شروع کردی گئی ہے چینل انتظامیہ کی جانب سے جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی کو بتایا گیا کہ جنوری کی تنخواہ مرحلہ وار ادا کی جائے گی اور مارچ کے پہلے ہفتے تک تمام ورکرز کو جنوری کی تنخواہ بھی دیدی جائے گی چینل انتظامیہ کا کہنا تھا کہ دیگر میڈیا ہاؤسز کی طرح نیوز ون میں نا تو جبری برطرفیاں کی گئی ہیں اور نا ہی تنخواہوں میں کٹوتی کی گئی ہے جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی کی جانب چینل انتظامیہ کے اقدامات کو سراہا گیا جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی نے نیوز ون انتظامیہ کی جانب سے وعدہ پورا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا اور تجویز کیا کہ نیوز ون چینل کے مالک طاہر اے خان میڈیا انڈسٹری کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے حکومت اور جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی کے درمیان پل کا کردار ادا کریں جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی کی جانب سے اس موقع پر نیوز ون انتظامیہ کو یہ باور کرایا گیا کہ جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی میڈیا ہاؤسز کے مالکان کے خلاف نہیں ہے ہم صرف اپنے حقوق کی جدوجہد کررہے ہیں اور یہ تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تمام میڈیا ہاؤسز میں جبری برطرفیوں کا سلسلہ رک نہیں جاتا اور برطرف کیے گئے ملازمین کو بحال نہیں کردیا جاتا جوائنٹ ورکرز ایکشن تنخواہوں کی تاخیر سے ادائیگی اور کٹوتی کیخلاف بھی اپنی جدوجہد جاری رکھی گی یاد رہے کہ جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر منگل کو نیوز ون کے دفتر کے باہر احتجاج کی کال دی تھی تاہم چینل انتظامیہ کی جانب سے رابطہ کرنے اور تنخواہوں کی ادائیگی کی یقین دہانی پر کال مشروط طور واپس لے لی تھی چینل انتظامیہ نے اب تک اپنے تمام وعدے پورےکیے ہیں جس پر جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی نے نیوز ون کے دفتر کے باہر احتجاج کی کال واپس لے لی ہے اور دیگر میڈیا ہاؤسز کے مالکان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نیوز ون کی انتظامیہ کے نوش قدم پر چلیں اور اپنے ورکرز کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی یقینی بنائیں جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی نےڈان نیوز سے مزید جبری برطرفیوں کیلیے فہرستوں کی تیاری کی اطلاع پر بدھ 20 فروری کو فشریز کے قریب واقعہ ڈان نیوز کے دفتر کے باہر احتجاج کی کال دی ہے منگل کو جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی سے نیوز ون چینل کی انتظامیہ کی ملاقات کے موقع پر جوائنٹ ورکرز ایکشن کمیٹی کے کنوینر کرامت علی، رکن فہیم صدیقی، لیاقت ساہی، پی ایف یو جے کے صدر جی ایم جمالی، کراچی یونین آف جرنلسٹس کے صدر حسن عباس، جنرل سیکریٹری عاجز جمالی، کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز فاران، سیکریٹری ارمان صابر، نائب صدر سعید سر بازی،خورشید عباسی، اشرف بھٹی، ایپنک کے ایک گروپ کے مرکزی سیکریٹری شکیل یامین کانگا، جاوید پریس ایمپلائز یونین کے جنرل سیکریٹری رانا یوسف اور دیگر بھی موجود تھے۔۔
نیوزون میں جنوری کی سیلری کی مرحلے وار ادائیگی۔۔
Facebook Comments