مشہور ٹاک ٹاکر جنت مرزا اور انکی بہنوں الشبہ اور سحر نے بیوٹی سیلون کھولا ہے جس کا افتتاح 3 دن پہلےکیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر جنت مرزا کے بیوٹی سیلون کے افتتاح کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی ۔ ٹک ٹاکر نے بیوٹی پارلر فیصل آباد میں کھولا ہے ۔ افتتاحی تقریب میں پاکستان کے نا مور ٹک ٹاکرز نے شرکت کی جن میں ذولقرنین حیدر ان کی اہلیہ کنول آفتاب ، ڈاکٹر مدیحہ ، مناہل ملک اور دیگر ٹک ٹاکرز شامل تھے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے جنت مرزا اور ان کی بہنوں کو نئے کاروبار پر مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔
![آزاد صحافت پر یقین رکھتے ہیں، گورنرپنجاب۔۔](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)
Facebook Comments