jannat mirza ko bold manazir keliye majboor nai kia

جنت مرزا کو بولڈ مناظر کیلئے مجبور نہیں کیا، سیدنور۔۔

معروف ہدایتکار سید نور نے ٹک ٹاکر جنت مرزا کی بطور اداکارہ ناکامی کے راز سے پردہ اٹھا دیا۔ہدایتکار سید نور نے فلم “تیرے باجرے دی راکھی” کی ہدایت کاری کی تھی جس میں اداکارہ صائمہ نور اور ٹک ٹاکر جنت مرزا نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے مگر یہ فلم بری طرح فلاپ ہوئی تھی۔سید نور نے جنت مرزا کی بطور اداکارہ ناکامی کے راز سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا کہ جنت بہت تعلیم یافتہ لڑکی ہے، اس کا تعلق ایک بہت ہی تعلیم یافتہ اور خوشحال گھرانے سے ہے، انہیں فلم سٹار بننے کا شوق نہیں تھا۔ان کا کہنا تھا کہ میں نے جنت مرزا کو اس لیے فلم میں لیا کیونکہ میرے ان کی فیملی کے ساتھ بہت اچھے تعلقات ہیں اس لیے ہم نے جنت مرزا کو بولڈ لباس پہننے یا بولڈ مناظر فلمانے پر بھی مجبور نہیں کیا۔سید نور نے کہا کہ ہم نے انہیں اس لیے سائن کیا کیونکہ ہم چاہتے تھے کہ ان کے فالوورز آئیں اور فلم دیکھیں لیکن ہمایوں سعید یہ بات پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ لوگ نہیں آئیں گے اور لوگ واقعی نہیں آئے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں