معروف ڈائریکٹر سید نور نے سنیماؤں کی رونقیں بحال کرنے اور شائقین کو معیاری تفریح فراہم کرنے کے لیے رومانس، مزاح اور ایکشن سے بھرپور پنجابی فلم ”تیرے باجرے دی راکھی“ تیار کی ہے جس میں ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا بھی اداکاری کرتی نظر آئیں گی۔فلم کی نمائش کے حقوق ڈسٹری بیوشن کلب نے حاصل کر رکھے ہیں جس کے پلیٹ فارم سے ”تیرے باجرے دی راکھی“ عید الفطر پر ملک بھر کے سینماؤں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔فلم کی اسٹار کاسٹ میں ٹک ٹاک اسٹار جنت مرزا اور عبداللّٰہ خان شامل ہیں۔کینیڈا میں فلم میکنگ کی تعلیم حاصل کرنے والے عبداللّٰہ خان کی یہ پہلی فلم ہے۔ فلم کے دیگر فنکاروں میں صائمہ نور، بابر علی، راشد محمود، مصطفیٰ قریشی، صائمہ سلیم، نغمہ بیگم، عامر قریشی، عرفان کھوسٹ، شفقت چیمہ اچھی خان، اقصیٰ مختار اور سید علی کرمانی شامل ہیں۔اس کے علاوہ سپر اسٹار کامیڈینز افتخار ٹھاکر، آغا ماجد،خوشبو، سلیم البیلا، شیری ننھا نے بھی دلچسپ کرداروں میں جلوہ گر ہو کر فلم کی رونق کو چار چاند لگا دیے ہیں۔فلم ”تیرے باجرے دی راکھی“ کا اسکرپٹ اور ڈائریکٹریشن کے فرائض شومین سید نور نے سر انجام دیے ہیں جبکہ اس کی پروڈکشن معروف پروڈیوسر صفدر ملک کے بینر ایس ایس آر فلمز کے تحت کی گئی ہے۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)