jannat mirza ki behen ne mangani karli

جنت مرزاکی بہن نے منگنی کرلی۔۔

ٹک ٹاک سٹار اور لالی ووڈ کی ابھرتی ہوئی اداکارہ جنت مرزا کی بڑی بہن سحر نے منگنی کر لی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق سحر بھی ٹک ٹاک پر کافی مقبول ہیں۔ اس کے علاوہ وہ ایک بلاگر بھی ہیں۔ انہوں نے اپنے منگیتر عمر شہزاد کے ہمراہ اپنی نئی تصویر بھی انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے، جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ”زندگی حسین ہے۔سحر کی بہنوں جنت مرزا اور علشبہ انجم کی طرف سے بھی اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹس پر اپنی بہن اور اس کے منگیتر کے ہمراہ منگنی کے موقع پر بنائی گئی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں جن میں انہوں نے اپنی بہن کو منگنی کی مبارکباد دی ہے۔ واضح رہے کہ سحر ٹک ٹاک کے ساتھ ساتھ یوٹیوب پر بھی کافی مقبول ہیں جبکہ ان کے منگیتر عمر شہزاد موسیقار ہیں۔ دوسری طرف فیصل آباد سے تعلق رکھنے والی ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا کے ٹک ٹاک پر فالوورز 16ملین سے زائد ہو گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی وہ پاکستان کی پہلی شخصیت بن گئی ہیں جنہیں کسی بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر 16ملین لوگوں نے فالو کر رکھا ہے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں