jannat mirza ki behen ne doosri mangni karli

جنت مرزاکی بہن نے دوسری منگنی کرلی۔۔

مقبول ترین شخصیت اور لالی ووڈ کی نئی اُبھرتی ہوئی نوجوان اداکارہ جنت مرزا کی بڑی بہن اور بلاگر سحر نے پہلی منگنی ٹوٹنے پر اپنے کزن سے دوسری منگنی کرلی۔جنت مرزا کی بہن نے سحر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر اپنی منگنی کی دلکش تصاویر شیئر کی ہیں۔ جنت مرزا کی بہن نے پوسٹ میں لکھا کہ ہر رشتے کو وقت دیں، جلد بازی میں فیصلے نہ کریں تاکہ صحیح اور غلط کا معلوم ہوسکے۔اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ بےشک جوڑے آسمانوں پر بنتے ہیں، انسان اپنے لیے چاہے جو مرضی سوچ لے لیکن ہوتا وہی ہے جو اللّہ تعالیٰ چاہتا ہے۔سحر نے مزید لکھا کہ اللّہ تعالیٰ کے ہر فیصلے پر راضی ہونا سیکھیں، اللّہ پاک سب کے نصیب اچھے کرے، آمین۔واضح رہے کہ گزشتہ برس سحر کی منگنی عُمر شہزاد نامی لڑکے سے ہوئی تھی جس کی تصاویر اُنہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کی تھیں تاہم منگنی ٹوٹنے پر دونوں نے تصاویر ڈیلیٹ کردی تھیں۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں